Inquilab Logo

ساتوک-چراغ نے انڈونیشیا اوپن میں تاریخ رقم کردی

Updated: June 19, 2023, 5:46 PM IST | Jakarta

ہندوستانی جوڑی نے فائنل میں دفاعی عالمی چمپئن آرون چیا اور سووہ ووئک کو شکست دےدی

After the victory, Satwik Sairaj picked up Chirag Shetty
جیت کے بعدساتوک سائیراج نے چراغ شیٹی کو اٹھالیا

ساتوک سائیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل   ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے اتوار کو انڈونیشیا اوپن۲۰۲۳ء کے فائنل میں دفاعی عالمی چمپئن آرون چیا اور ملائیشیا کے سووہ ووئک کو شکست دے کر تاریخی خطاب جیت لیا۔ 
 ساتوک-چراغ نے دنیا کی تیسرے نمبر کی ملائیشیا ئی جوڑی کو۱۷۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست دینے میں صرف۴۳؍ منٹ کا وقت لیا۔ ساتوک-چراغ انڈونیشیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ یہ بی ڈبلیو ایف  ورلڈ ٹور بیڈمنٹن میں ہندوستانی جوڑی کا پہلا سپر۱۰۰۰؍ ٹائٹل بھی ہے  تاہم ہندوستانی جوڑی کو اس تاریخی فتح کے لئے جدوجہد کرنا پڑی۔ ساتوک-چراغ نے خطابی میچ میں اچھی شروعات نہیں کی جبکہ  ملائیشیا کی جوڑی نے۳۔۷؍ کی برتری حاصل کی۔
 ساتوک-چراغ نے جلد ہی فارم  حاصل کرتے ہوئے اسکور کو۷۔۷؍ پر برابرکردیا اور بریک پر ۹۔۱۱؍کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد ساتوک- چراغ نے اپنے ملائیشیا  کےحریفوں کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور پہلا گیم  ۱۷۔۲۱؍سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے گیم میں بھی آرون سوہہ  نے اچھی شروعات کی لیکن ہندوستانی جوڑی نے تیزی سے مقابلے پر قبضہ کر لیا۔ اسکور۶۔۶؍ سے برابر رہنے کے بعد ساتوک-چراغ نے دو پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ملائیشیا  جوڑی نے ایک پوائنٹ اپنے حق میں کیا  تاہم ا ٓرون سوہہ مسلسل کوششوں کے باوجود برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔ ساتوک-چراغ۱۴۔۲۰؍ کی برتری کے ساتھ چمپئن شپ جیتنے سے صرف ایک پوائنٹ دور تھے۔ ملائیشیا کی جوڑی نے اس موقع پر جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن ہندوستانی جوڑی کو گیم اور چمپئن  شپ۱۸۔۲۱؍ سے جیتنے سے نہیں روک سکے۔ اس طرح ہندوستانی جوڑی نے انڈونیشیا اوپن میں تاریخ رقم کردی۔

jakarta Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK