Updated: April 27, 2026, 5:05 PM IST
| London
سیبسٹین ساوے نے لندن میراتھن میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ کسی بھی باضابطہ مقابلے میں دو گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ۳۰؍ سالہ کینیا کے اس رنر نے ایک گھنٹہ ۵۹؍ منٹ ۳۰؍ سیکنڈ میں ریس جیت کر تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے کیلون کِپٹم کے ۳۰ء۲؍کے ریکارڈ کو ایک منٹ سے بھی زیادہ فرق سے توڑ دیا۔ کِپٹم نے یہ ریکارڈ ۲۰۲۳ء میں بنایا تھا۔
سبسٹین ساوے۔ تصویر:آئی این این
کینیا کے ۳۰؍ سالہ رنر سیبسٹین ساوے نے لندن میراتھن میں وہ کارنامہ انجام دیا جو اب تک ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کسی بھی باضابطہ مقابلے میں ۲؍گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ساوے نے ایک گھنٹہ ۵۹؍ منٹ ۳۰؍ سیکنڈ میں ریس جیتی۔ انہوں نے کیلون کِپٹم کے۳۵ء۰۰ء۲؍ کے ریکارڈ کو ایک منٹ سے بھی زیادہ کے فرق سے توڑ دیا۔ ایلیوڈ کِپچوگے نے ۲۰۱۹ء میں ۲؍گھنٹے سے کم وقت لیا تھا، لیکن وہ ’’کنٹرولڈ کنڈیشنز‘‘میں تھا، اس لیے اسے باضابطہ ریکارڈ نہیں مانا گیا۔ ساوے نے کِپچوگے کے اس وقت سے بھی تیز دوڑ لگائی۔ ریس سے پہلے ساوے نے کہا تھا کہ ریکارڈ توڑنا صرف وقت کی بات ہے اور آج انہوں نے اپنی محنت سے یہ ثابت کر دیا۔
ساوے نے آدھا فاصلہ۱ء۰۰ء۲۹؍ میں طے کیا اور آخری ۱۰؍ کلومیٹر میں اپنی رفتار مزید بڑھا دی۔ ایتھوپیا کے یومف کیجلچا دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے۴۱ء۵۹ء۱؍ کا وقت نکالا اور دنیا کے دوسرے ایسے رنر بن گئے جنہوں نے ریس کے دوران ۲؍گھنٹے کی حد توڑی۔ تیسرے نمبر پر جیکب کِپلیمو رہے، جنہوں نے بھی پرانے عالمی ریکارڈ سے تیز دوڑ لگائی۔
یہ بھی پڑھئے:ثریا اور دیو آنند نےجن فلموں میں کام کیا، وہ فلم شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوگئی
ساوے نے خود پر اعتماد ظاہر کیا تھا
اسی ہفتے بی بی سی اسپورٹ سے بات کرتے ہوئے ساوے نے کہا تھاکہ ’’کِپٹم کا عالمی ریکارڈ ٹوٹنا بس کچھ وقت کی بات ہے۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ریس میں ۲؍ گھنٹے سے کم وقت لینے والے پہلے شخص بن سکتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ ’’مجھے امید ہے اور میری خواہش ہے کہ ایک دن وہ شخص میں ہی بنوں۔‘‘ ساوے نے گزشتہ سال ستمبر میں برلن میراتھن میں بھی عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہاں کا گرم موسم ان کی امیدوں پر بھاری پڑا اور وہ ناکام رہے۔ تاہم، لندن کے شاندار موسم اور بہترین حالات میں ساوے نے کمال کر دکھایا۔ ساوے نے اب تک جتنی بھی چار میراتھن دوڑی ہیں، ان سب میں فتح حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بڑی ٹیک کمپنیاں ملازمین کی چھٹنی کرکے اے آئی میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں
دیگر فاتحین
مردوں کے زمرے میں سوئزرلینڈ کے مارسل ہگ نے مسلسل پانچویں بار (کل آٹھویں بار) کامیابی حاصل کر کے ڈیوڈ وئیر کے ریکارڈ کی برابری کی جبکہ خواتین کے زمرے میںسوئزرلینڈ کی کیتھرین ڈیبروئنر نے امریکی کھلاڑی تاتیانا میکفیڈن کو شکست دے کر اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔ خواتین کے زمرے میں ایتھوپیا کی تیگسٹ اسیفا نے اپنی برتری قائم رکھی۔ انہوں نے۴۱:۱۵ء۲؍ کا وقت نکال کر اپنا ہی’’ ویمنز اونلی‘‘ عالمی ریکارڈ بہتر کیا اور خطاب اپنے نام کیا۔