Inquilab Logo

شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کردی

Updated: May 12, 2021, 2:39 PM IST | Agency | Lahore

ایک صدی میں پہلی بار بائیں ہاتھ کے ۲؍گیندبازوں نے ٹیسٹ میں۵۔۵؍وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا

Shaheen Afridi. Picture:INN
شاہین شاہ آفریدی۔تصویر :آئی این این

حال ہی میں ہرارے می ختم ہوئے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی،ایک صدی میں پہلی بار دونوں بائیں ہاتھ کے گیندبازوں کے ۵۔۵؍وکٹ  ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔ ہرارے ٹیسٹ میں کمزور زمبابوین ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈس اپنے نام کئے ہیں، ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرس کے ۵۔۵؍وکٹ کا موقع بھی اسی میچ میں آیا۔شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے حریف ٹیم کے  وکٹوں کا برابر بٹوارہ کرتے ہوئے کسی اور کی باری نہیں آنے دی،  اس طرح  بائیں ہاتھ کے بولرس نے ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا۔ کسی ایک میچ میں ۳؍مختلف بولرس کے  ۵۔۵؍وکٹ لینے کا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے،اس ریکارڈ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی حصہ دار بنے، مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی بار  ۳؍ گیندبازوںنے اس طرح کا مشترکہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل برمنگھم ٹیسٹ۱۹۹۳ءمیں پال رائفل، شین و رن اور ٹم مے نے ۵۔۵؍ وکٹ لئے تھے،مسلسل۳؍طویل فارمیٹ کے میچوں میں ۵۔۵؍وکٹ لینے کا اعزاز۱۷؍سال بعد حسن علی نے حاصل کیا،انہوں نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز اورپھر زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے میچ میں بھی ۵۔۵؍وکٹ لئے۔اس سے قبل شعیب اختر نے۲۰۰۴ءمیں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK