Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند۔امریکی تجارتی محاذ پرغیر یقینی صورتحال معیشت کے لیے خطرہ ہے: آر بی آئی

Updated: August 29, 2025, 4:13 PM IST | Mumbai

آر بی آئی کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اچھے مانسون اور درجہ حرارت کے بہتر حالات خریف سیزن کے لیے اچھی علامت ہیں۔ حقیقی دیہی اجرت میں اضافہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں مانگ میں تیزی کا باعث بن سکتا ہے۔

Reserve Bank Of India  Photo: PTI
ریزرو بینک آف انڈیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے بلیٹن نے کہا کہ ہندوستان-امریکہ تجارتی پالیسیوں پر غیر یقینی صورتحال خطرات پیدا کر رہی ہے۔ تاہم مستقبل قریب میں مہنگائی مزید کم ہو سکتی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اچھی مانسون اور درجہ حرارت کے بہتر حالات خریف کے موسم کے لیے اچھی علامت ہے۔ حقیقی دیہی اجرت میں اضافہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں مانگ میں تیزی کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے۲۷؍ اگست کو روسی تیل خریدنے پر عائد۲۵؍ فیصد اضافی جرمانے کے بعد اب امریکہ کو  ہندوستانی برآمدات پر ۵۰؍ فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ جرمانہ۲۵؍ فیصد کے باہمی ٹیرف کے علاوہ ہے۔
 بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ سازگار مالی حالات، شرح سود میں کٹوتی کے فوائد میں توسیع، بہتر مالیاتی اصلاحات اور ملکی معیشت میں مضبوطی کے پیش نظر، ہم آگے بڑھتے ہوئے طلب میں مزید اچھی نمو کی توقع کرتے ہیں۔ دوسری سہ ماہی میں خردہ افراط زر  ۴؍فیصد کے ہدف سے نیچے آنے کی توقع ہے، اس سے پہلے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں سازگار بنیاد اثر اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بڑھے گی۔ مجموعی طور پر، اوسط ہیڈ لائن افراط زر اس سال ہدف سے کافی نیچے رہنے کی توقع ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی آنے والے اعداد و شمار اور ملکی ترقی اور افراط زر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی، تاکہ درست پالیسی مرتب کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK