Updated: September 01, 2025, 6:42 PM IST
| New Delhi
یس بینک یکم اکتوبر۲۰۲۵ء سے تنخواہ، دفاع اور مرچنٹ اکاؤنٹس کے لیے نئے فیس کے اصول نافذ کرے گا۔ اس میں ڈیبٹ کارڈ، اے ٹی ایم، چیک، ای سی ایس اور نقد لین دین کے لیے چارجز شامل ہیں، ساتھ ہی ساتھ کم از کم بیلنس اور فیس میں رعایت کی شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔
یس بینک۔ تصویر: آئی این این
نجی شعبے کے یس بینک نے تنخواہ اور مرچنٹ کھاتوں کے لیے فیس کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ چارجز کا نیا شیڈول یکم اکتوبر۲۰۲۵ء سے لاگو ہوگا۔ اس سے اسمارٹ سیلری اکاؤنٹس اور یس وجے اکاؤنٹس کے صارفین متاثر ہوں گے۔ اس میں ایڈوانٹیج، خصوصی، ڈیفنس پنشن اور اگنیور کی مختلف قسمیں شامل ہیں۔
اسمارٹ سیلری اکاؤنٹس
نئے قوانین کے تحت،اسمارٹ سیلری ایڈوانٹیج اکاؤنٹ ہولڈرس کو ۱۹۹؍ کی جوائننگ فیس پر روپے ڈیبٹ کارڈ ملے گا۔ ساتھ ہی اسمارٹ سیلر ایکسکلسیو اور اس سے اوپر کے مختلف قسموں کواینگیج یا ایکسپلور ڈیبٹ کارڈز دیئے جائیں گے۔ شمولیت اور تجدید کی فیس صرف اس صورت میں معاف کی جائے گی جب گاہک کم از کم ماہانہ تنخواہ کا کریڈٹ یا اوسط ماہانہ بیلنس ۱۰؍ہزار برقرار رکھے۔دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم میں ماہانہ تین ٹرانزیکشن میٹرو شہروں میں اور پانچ غیر میٹرو میں مفت ہوں گے۔ اس کے بعد، ہر مالیاتی لین دین پر۲۳؍ اور غیر مالیاتی لین دین پر۱۰؍ کی فیس وصول کی جائے گی۔ بین الاقوامی نقد رقم نکالنے پر۱۵۰؍ اور بیلنس انکوائری کے لیے۲۰؍ روپے چارج کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے:اگست میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی ۱۷؍ سال کی بلند ترین سطح پر
پہلی بار۵۰۰؍ کی فیس اور اس کے بعد چیک کے ریٹرن کے لیے۷۵۰؍ فیس وصول کی جائے گی۔ پہلی بار ای سی ایس ریٹرن کے لیے۵۵۰؍ اور اس کے بعد۶۰۰؍ کی فیس مقرر کی گئی ہے۔ سیلری اکاؤنٹ کو زیرو بیلنس اکاؤنٹ سمجھا جائے گا۔ تاہم اگر تنخواہ مسلسل ۳؍ ماہ تک جمع نہیں ہوتی ہے تو اکاؤنٹ کو باقاعدہ بچت اکاؤنٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یس وجے اکاؤنٹس
یس وجے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایلیمینٹ اور اینگیج ڈیبٹ کارڈ مفت میں ملیں گے۔ برانچ یا بلک نوٹ قبول کنندہ پر نقد لین دین ایک لاکھ تک یا ایک ماہ میں دو ٹرانزیکشنز مفت ہوں گے۔ اس کے بعدایک ہزار روپے پر کم از کم۱۵۰؍ روپے فیس لی جائے گی۔ ان اکاؤنٹس میں ناکافی بیلنس کے لیے چیک کی واپسی کا چارج پہلی بار۳۵۰؍ اور بعد میں۷۵۰؍ مقرر کیا گیا ہے۔