ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک بار پھر میدان میں اترنے والے ہیں۔ سمیع کو دلیپ ٹرافی۲۶۔ ۲۰۲۵ء کے لیے ایسٹ زون کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 03, 2025, 11:27 AM IST | Kolkata
ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک بار پھر میدان میں اترنے والے ہیں۔ سمیع کو دلیپ ٹرافی۲۶۔ ۲۰۲۵ء کے لیے ایسٹ زون کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک بار پھر میدان میں اترنے والے ہیں۔ سمیع کو دلیپ ٹرافی۲۶۔ ۲۰۲۵ء کے لیے ایسٹ زون کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشان کشن ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ۱۵؍ رکنی ٹیم میں آکاش دیپ، مکیش کمار اور ریان پراگ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ ایشورن کو اس ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ۳۴؍ سالہ سمیع آخری بار آئی پی ایل ۲۰۲۵ءمیں کھیلے تھے، جہاں انہوں نے اپنی نئی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے لیے ۹؍ اننگز میں ۶؍ وکٹ لیے تھے۔ بلے باز وراٹ سنگھ اور شرندیپ سنگھ ایسٹ زون کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور بائیں ہاتھ کے اسپنر منیشی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ایسٹ زون اسکواڈ: ایشان کشن (کپتان)، ابھیمنیو ایشورن (نائب کپتان)، سندیپ پٹنائک، وراٹ سنگھ، دینش داس، شریدم پال، شرندیپ سنگھ، کمار کشاگرا، ریان پراگ، اتکرش سنگھ، منیشی، سورج سندھو جیسوال، مکیش کمار، آکاش دیپ، محمد سمیع۔ اسٹینڈ بائی: مختار حسین، آشیرواد سوین، ویبھو سوریہ ونشی، سواستک سامل، سدیپ کمار گھرامی، راہل سنگھ۔