ہندوستانی کپتان شریاس ایّر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں اپنی پہلی سنچری بنانے کے بعد مردوں کی ٹی۲۰؍ بلے بازی کی عالمی رینکنگ میں کریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 07, 2026, 9:02 PM IST | Dubai
ہندوستانی کپتان شریاس ایّر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں اپنی پہلی سنچری بنانے کے بعد مردوں کی ٹی۲۰؍ بلے بازی کی عالمی رینکنگ میں کریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستانی کپتان شرییاس ایّر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں اپنی پہلی سنچری بنانے کے بعد مردوں کی ٹی۲۰؍ بلے بازی کی عالمی رینکنگ میں کریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ایّر نے ۴۳؍ گیندوں میں ۱۰؍ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۰۲؍ رن بنائے، جس کی بدولت عالمی چیمپئن ہندوستان نے ۳۲؍ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس دھماکہ خیز اننگز سے ایّر نے رینکنگ میں ۱۸؍ درجے کی چھلانگ لگائی اور وہ اس فارمیٹ میں ہندوستان کے تیسرے سب سے اعلیٰ رینک والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ایشان کشن پہلے، ابھیشیک شرما دوسرے اور تلک ورما ۱۰؍ویں نمبر پر ہیں۔
𝗦𝗰𝗶𝗻𝘁𝗶𝗹𝗹𝗮𝘁𝗶𝗻𝗴. 𝗦𝗽𝗲𝗰𝗶𝗮𝗹. 𝗦𝗵𝗿𝗲𝘆𝗮𝘀 🫡✨ #TeamIndia`s Captain is the Player of the Match for his superb display in the chase 🔝 Relive his knock ▶️ https://t.co/BLk6KHfrSd #INDvWI | @mflone_ | @ShreyasIyer15 https://t.co/iBCBwfHrZq
— BCCI (@BCCI) October 6, 2026
یہ بھی پڑھئے:آرکٹک اوپن: پی وی سندھو آسانی سے دوسرے راؤنڈ میں، اُنّتی اور اشمیتا باہر
ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیرفین ردرفورڈ ۵۶؍ رن کی تیز اننگز کے بعد ۱۰؍ درجے ترقی کرکے ۳۷؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستان کے نوجوان ویشو سوریہ ونشی آٹھ درجے اوپر ۴۶؍ویں اور پاکستان کے حسن نواز ۶۲؍درجے کی بڑی چھلانگ کے ساتھ ۴۸؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:چیک باؤنس کیس: راجپال یادو کو۸۵؍ لاکھ روپے جمع کرانے کیلئے ۱۳؍ اکتوبر تک مہلت
گیندبازوں کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل گزشتہ ہفتے تین میچوں میں دو دو وکٹ لینے کے بعد ۱۶؍ درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے نسیم احمد اور مہدی حسن بھی بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مردوں کی ون ڈے بلے بازی رینکنگ میں ہندوستانی کپتان شبھ من گل نے گواہاٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناٹ آؤٹ ۲۲۳؍ رن کی اننگز کے بعد اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ یہ فارمیٹ میں ان کی دوسری ڈبل سنچری اور ون ڈے رن چیز میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ۲۵؍ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے کریئر کے بہترین ۸۴۱؍پوائنٹس کی برابری کرلی۔ سابق کپتان وراٹ کوہلی دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔