Inquilab Logo

پہلے سے مضبوط ہوکر میدان پر جلد واپسی کروںگا

Updated: March 26, 2021, 12:04 PM IST | Agency | Pune

کندھے میں تکلیف کے سبب ٹیم انڈیا اور آئی پی ایل سے باہر ہونے والے شریس ایر واپسی کیلئے پُر عزم ہیں

Shreyash Iyer out of the field due to shoulder pain.Picture:INN
کندھے میں تکلیف کے سبب شریس ایر میدان سے باہر جاتے ہوئے۔۔تصویر :آئی این این

 انگلینڈ کے خلاف یہاں گزشتہ منگل کو کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ مقابلے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوکر ون ڈے سیریز اور آئی پی ایل کے  سے باہر ہونے والے ہندوستانی بلے باز شریس ایّر    جلدواپسی کے لئے پُرعزم  ہیں۔  ۲۶؍سالہ شریس ایر نے اپنے ٹویٹ میں  ج معرات کو کہا کہ ’’ آپ کو اس کہاوت کے بارے میں پتہ ہوگا ، ’ دی گریٹر دی سیٹ بیک، دی اسٹرانگر دی کم بیک ‘ میں جلد واپسی کروں گا۔ ایر نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کو  ان کے تعاون اور حمایت کے لئے شکریہ بھی ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ’ آپ کے پیغامات پڑھے ہیں اور میں آپ کی محبت اور تعاون کے لئے دل سے شکرگزار ہوں۔ سبھی کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔  اس بیچ آئی پی ایل فرنچائیزی دہلی کیپٹلس کے کوآنر پارتھ جندل نے کہا کہ وہ دہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ایر کی چوٹ کی خبر سے کافی فکرمند  اور مایوس ہیں اور ان  کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپسی کریں گے۔ ٹی ۔۲۰؍ عالمی کپ میں ہندوستان کو ان کی ضرورت ہے۔   واضح رہے کہ سریش ایر کا آئی پی ایل کا پچھلا سفر شاندار رہا تھا جس میں انہوں نے اپنی کپتانی سے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا لیکن دفاعی چمپئن  ممبئی انڈینس سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایر اس سیزن میں ۵۱۹؍رن بناکر ٹورنامنٹ کے چوتھے اور دہلی کیپٹلس کے لئے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے تھے۔ایر کی غیرموجودگی میں دہلی کی کپتانی رشبھ پنت ، اجنکیا رہانے ، اسٹیون اسمتھ یا روی چندرن اشون کو مل سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK