Updated: July 29, 2026, 8:08 PM IST
| Dubai
ہندوستانی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان شبھ من گل انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں ۱۸۸؍ رنز بنانے کے بعد آئی سی سی کی تازہ ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے کریئر میں تیسرا موقع ہے جب انہوں نے ون ڈے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔
ہندوستانی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان شبھ من گل انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں ۱۸۸؍ رنز بنانے کے بعد آئی سی سی کی تازہ ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے کریئر میں تیسرا موقع ہے جب انہوں نے ون ڈے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ درجہ بندی کے مطابق نیوزی لینڈ کے ول ینگ تین درجے ترقی کر کے مشترکہ ۳۸؍ویں، ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ ۱۳؍ درجے ترقی کر کے ۴۵؍ویں اور ٹام لیتھم پانچ درجے بہتری کے ساتھ۴۶؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
گیندبازوں میں سب سے بڑی پیش رفت نمیبیا کے برنارڈ شولٹز نے کی، جنہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ لیگ-۲؍ میں نیدرلینڈز کے خلاف ۱۰؍ اوور میں ۲۱؍ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نیپال کے خلاف ۱۰؍ اوور میں صرف ۱۴؍ رنز دیے۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ پانچ درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دریں اثنا، ویسٹ انڈیز نے ٹاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ۹۰؍ رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں تمام ۴۰؍ وکٹیں تیز گیندبازوں نے حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسپائیڈر مین بننا میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے:ٹام ہالینڈ
میچ کے بہترین کھلاڑی جسٹن گریوز نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں، جن میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد وہ ۲۱؍ درجے ترقی کر کے ٹیسٹ گیندبازوں کی درجہ بندی میں ۴۸؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز، جنہوں نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، پانچ درجے ترقی کے ساتھ ۲۴؍ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ پاکستان کے محمد عباس آٹھ وکٹوں اور ایک فائیو وکٹ ہال کی بدولت نو درجے بہتری کے ساتھ ۱۷؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وہ ۲۰۲۱ء کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ گیندبازوں کی ٹاپ ۲۰؍ درجہ بندی میں واپس آئے ہیں۔
ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے بابر اعظم دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ ۵۸؍ رنز کی بدولت چار درجے ترقی کر کے ۱۵؍ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ شان مسعود پہلی اننگز میں ۱۰۹؍رنز بنانے کے بعد آٹھ درجے بہتری کے ساتھ ۳۶؍ویں نمبر پر آ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ پہلی اننگز میں ۹۲؍ رنز کی بدولت ۵۱؍ویں سے ترقی کر کے ۳۹؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا کی نجی سرمایہ کاری منصوبے پر یوئیفا ہنگامی اجلاس بلائے گا
ٹی ۲۰؍درجہ بندی میں ہندوستان کے نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی نے زمبابوے کے دورے پر تین میچوں کی سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے تین اننگز میں ۱۰ء۱۹۶؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۱۵۱؍ رنز بنائے اور صرف چھ بین الاقوامی ٹی۲۰؍ میچ کھیلنے کے باوجود ۲۳۰؍ درجے ترقی کر کے۴۸؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستان کے تلک ورما دو درجے ترقی کر کے چھٹے نمبر پر آ گئے، جبکہ شریاس ایر سات درجے بہتری کے ساتھ ۲۴؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی ۲۰؍ گیندبازوں میں زمبابوے کے بلیسنگ مزاربانی ۱۰؍ درجے ترقی کر کے ۲۶؍ویں اور ہندوستان کے روی بشنوئی ۳۱؍ درجے بہتری کے ساتھ ۴۱؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔