Inquilab Logo

سندھو زخمی ہونے کے سبب عالمی چمپئن شپ سے باہر

Updated: August 15, 2022, 12:26 PM IST | Agency | New Delhi

 سابق عالمی چمپئن اور ہندوستان کی ٹاپ شٹلر پی وی  سندھو بائیں پیرمیں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہیں۔

PV Sindhu .Picture:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

 سابق عالمی چمپئن اور ہندوستان کی ٹاپ شٹلر پی وی سندھو بائیں پیرمیں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہیں۔اسپورٹ اسٹار کی جاری کردہ رپورٹ میں سندھو کے والد پی وی رمن کے حوالے سے کہا کہ دوبارکی اولمپک میڈلسٹ کوبرمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں چوٹ لگی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سندھو نے چوٹ کے باوجود سیمی فائنل میچ کھیلا اور آخر کار دولت مشترکہ کا طلائی تمغہ جیتا۔۲۷؍ سالہ سندھو نے  عالمی چمپئن شپ میں ایک طلائی سمیت ۵؍ تمغے جیتے ہیں۔ اب انہیں  مکمل طورپر صحت یاب ہونے تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔رمن نے اسپورٹس اسٹار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور اوپن اور کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد عالمی چمپئن شپ سے محروم ہونا مایوس کن ہے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ ہماری توجہ ان کی صحت یابی پر مرکوز رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK