Inquilab Logo

ٹیم کو ٹیسٹ ذہنیت سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کوچ کے تجربے پراعتماد ہے: مندھانا

Updated: December 13, 2023, 11:28 AM IST | Agency | Mumbai

خواتین ٹیم انڈیا کی نائب کپتان نے کہا کہ جمعرات سےممبئی میں شروع ہونے والے ۴؍ روزہ میچ سے قبل سابق ڈومیسٹک کرکٹ لیجنڈ اور کپتان مجمدار کی موجودگی ٹیم کے لئے بہت اہم ہے۔

Smriti Mandhana. Photo: INN
اسمرتی مندھانا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی خواتین ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا، جو طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں ، نے منگل کو یہاں کہا کہ ان کی نوجوان ساتھیوں کو اس میچ کی ذہنیت سے ہم آہنگ ہونے کیلئے نئے ہیڈ کوچ امول مجمدارکے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف ریڈ بال فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کو مقابلہ کرناہے۔ ٹیم مجمدارکی رہنمائی میں سیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ۲؍ سال قبل ہندوستان نے جون اور ستمبر میں بالترتیب انگلینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ایک ٹیسٹ کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ یہ دونوں ۴؍ روزہ میچ ڈرا ہو گئے۔
 ہندوستان کے مقابلے انگلینڈ کو سرخ گیند سے کرکٹ کھیلنے کا حالیہ تجربہ ہے۔ ٹیم نے رواں سال جون میں ویمنز ایشیزمیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا۔ مندھانا، جنہوں نے اپنے دہائی کے طویل کریئر میں صرف ۴؍ ٹیسٹ کھیلے ہیں ، کا ماننا ہے کہ جمعرات سے یہاں شروع ہونے والے ۴؍ روزہ میچ سے قبل سابق ڈومیسٹک کرکٹ لیجنڈ اور کپتان مجمدار کی موجودگی ٹیم کے لئے بہت اہم ہے۔اسمرتی مندھانا نے ہندوستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن سے پہلے کہاکہ ’’ `ہمارے پاس امول مجمدار کی شکل میں ایک تجربہ کار کوچ ہے۔ انہیں رنجی ٹرافی کھیلنے کا بے پناہ تجربہ ہے۔ وہ چار روزہ میچ کھیلنے کے عادی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ `ان کے پاس ہماری ٹیم کے دو تین کھلاڑیوں سے زیادہ تجربہ ہے۔ میں دیکھ سکتی ہوں کہ ٹیم کے بہت سی کھلاڑی اس سے ان کی ذہنیت کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔
 ہندوستانی کھلاڑی بھلے ہی پچھلے دو برسوں سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہوں لیکن ٹیم نے اکتوبر میں مجمدار کی نگرانی میں چار روزہ میچ کے لئے پریکٹس کی ہے۔ بنگلور میں پریکٹس کیمپ کے دوران ٹیموں نے آپس میں ۴؍ روزہ میچ کھیلا۔ انہوں نے کہاکہ `ہم نے آپس میں پریکٹس میچ کھیلا ہے۔ اس میں ٹیم کے تمام کھلاڑی شامل تھے۔ میں جسمانی پریشانی کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیل سکی۔ بنگلور میں اس میچ نے کھلاڑیوں کو۴؍ روزہ میچ کا اچھا تجربہ دیا۔
 ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان نے کہاکہ `بنگلور میں لڑکیوں کے علاقائی (مقابلے) کے لئے روانہ ہونے سے پہلے، ہم نے سفید گیند اور سرخ گیند دونوں پر توجہ مرکوز کی تھی۔ یہاں تک کہ جو کھلاڑی ٹی ۲۰؍ ٹیم کا حصہ نہیں تھے وہ بھی پریکٹس کر رہے تھے۔ آج اور کل (بدھ) ہمارے لئے اہم ہونے والے ہیں ۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ہندوستان اور انگلینڈ دونوں کے پاس صرف ۳؍ دن باقی ہیں۔
 اسمرتی مندھانا نے کہاکہ ’’ `ہم آج سے ذہنی اور جسمانی تیاری شروع کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم نے ٹیسٹ فارمیٹ کے بارے میں جو سوچا ہے اس پر عمل درآمد کر سکیں گے۔ ہندوستان ۲۱؍دسمبر سے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ بھی کھیلے گا۔ بائیں ہاتھ کی اوپننگ بلے باز نے کہاکہ `ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں دونوں پہلوؤں (ذہنی اور جسمانی) کی ضرورت ہے کیونکہ جسم چار روزہ کرکٹ کھیلنے کا عادی نہیں ہے۔ ہم عام طور پر بہت سارے ٹی ۲۰؍ اور ون ڈے کھیلتے ہیں جن میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ `یہ ذہنی طور پر چیلنجنگ ہے کیونکہ آپ کو لگاتار چار دن ہر گیند پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ مندھانا نے امید ظاہر کی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس فارمیٹ پر توجہ دی جائے گی تاکہ کھلاڑی اس کا تجربہ حاصل کرسکیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK