Inquilab Logo

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز جیت لی

Updated: March 12, 2023, 9:30 AM IST | Johannesburg

میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۲۸۴؍رن سے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز پر۰۔۲؍ سے قبضہ کرلیا۔ باؤما کی اچھی بلے بازی

Captain Bauma batted brilliantly. (PTI)
کپتان باؤما نے شاندار بلے بازی کی ۔(پی ٹی آئی )

 کپتان ٹیمبا باؤما (۱۷۲؍رن) کی شاندار بلےبازی  کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں سنیچرکو ویسٹ انڈیز کو ۲۸۴؍رن سے شکست دے کر ۲؍ میچوں کی سیریز کلین سویپ  کی۔جنوبی افریقہ نے میچ کے چوتھے روزسنیچر کو ویسٹ انڈیز کے سامنے۳۹۰؍ رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ۱۰۶؍رن پر ڈھیر ہو گئی۔ 
 جنوبی افریقہ نے۷؍وکٹ پر ۲۸۷؍ پر دن کا آغاز کیا، حالانکہ جیسن ہولڈر اور کائل میئرس نے آدھے گھنٹے کے اندر آخری ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ باؤما صرف ایک رن جوڑ کر ہولڈر (۴۸/۳) کا شکار بنے، جبکہ میئرس نے کیشو مہاراج (۱۰) کا شکار کیا۔ کگیسو ربادا (۱۶؍رن) نے۱۱؍ ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ۱۰؍ گیندوں پر ۲؍ چھکے لگائے، حالانکہ ہولڈر نے ان کی جارحانہ اننگز کو ختم کرکے جنوبی افریقہ کو۳۲۱؍رن تک محدود کیا۔ تاہم اس کے بعد میچ کا کوئی بھی لمحہ ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں گیا۔ ربادا (۱۹/۲)، سائمن ہارمر (۴۵/۳) اور کیشو مہاراج (۴/۲)  کی خطرناک گیندبازی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا اسکور کچھ ہی وقت میں۳۴/۶؍ کے اسکور ہوگیا۔
 میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام پر مہاراج کو ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے میدان چھوڑنا پڑا اور لنچ کے بعد واپس نہیں آئے۔ مہاراج کی غیر موجودگی میں، جیرالڈ کوٹزی نے ویسٹ انڈیز کے  وکٹ لینے کی ذمہ داری خود پر  لے لی۔ جوشوا ڈا سلوا اور ہولڈر نے ویسٹ انڈیز کو باعزت اسکور تک لے جانے کے لئے جدوجہد کی۔ دونوں کے درمیان ۷؍ویں وکٹ کے لئے۴۸؍ رن کی شراکت ہوئی جس میں ہولڈر نے۱۹؍ رن کی شراکت کی۔ انہوں نے اپنی۱۹؍ گیندوں کی اننگز میں ۴؍ چوکے لگائے۔ ہولڈر کے بعد کوئٹزی نے ڈی ا سلوا (۵۲؍ گیندوں، ۵؍ چوکوں، ایک چھکے، ۳۴؍ رن) اور کیمر روچ (۲۳؍ گیندوں پر۲؍ رن) کو بھی آؤٹ کردیا۔ ہارمر نے نمبر۱۰؍ بلے باز الزاری جوزف کو آؤٹ کر کے جنوبی  افریقہ کی جیت پر مہر ثبت کی۔ بطورٹیسٹ کپتان  باؤما کی یہ پہلی سیریز جیت ہے۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز اب۱۶؍ مارچ سے شروع ہونے والی ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK