Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ ٹی ۲۰؍ لیگ:جوبرگ سپرکنگز نے ایم آئی کیپ ٹاؤن کو ۷۶؍ رنوں سے ہرایا

Updated: February 08, 2023, 12:45 PM IST | Durban

لیوس ڈی پلوئےکی ۴۸؍ گیندوں پر ۸۱؍ رن کی زبر دست اننگ

Joburg Super Kings players celebrate the win
جوبر گ سپر کنگز کے کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے

جنوبی افریقہ ٹی ۲۰؍ لیگ(ایس اے ۲۰) کے ۲۹؍ ویںمیچ میں جوبرگ سپر کنگز نے ایم آئی کیپ ٹاؤن کو۷۶؍ رنوں سے شکست دے دی۔ جوبرگ سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۲۰؍ اووروں میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان  پر۱۸۹؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی ٹیم۱۷ء۵؍ اوورز میں۱۱۳؍  رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ایم آئی کیپ ٹاؤن کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے اور اس میچ کا اس پر زیادہ اثر  نہیں ہونا تھا۔ جوبرگ کی ٹیم نے آخری۴؍ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔
 ایم آئی کیپ ٹاؤن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جوبرگ سپرکنگز کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ دونوں افتتاحی بلے بازبغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔کپتان فاف ڈو پلیسس اور ریزا ہینڈرکس دونوں بلے باز۱۲؍ رن  بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد مڈل آرڈر میں لیوس ڈی پلوئے نے زبردست اننگز کھیلی۔انہوں نے صرف۴۸؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اورایک سکسر کی مدد سے۸۱؍ رن کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔اس کے ساتھ ہی میتھیو ویڈ نے بھی۱۸؍ گیندوں میں۴۰؍ رن بنائے اور اس کی وجہ سے سپر کنگز کی ٹیم۱۸۹؍ کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔
 جوبرگ سپر کنگز کے گیند بازوںکی اس کے بعد گیندبازی بھی شاندار رہی ۔ہدف کے تعاقب میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی ٹیم وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتی رہی جس کی وجہ  سے۵۵؍رن  پر۴؍ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوالڈ بریوس نے۲۷؍ رن کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔ گرانٹ رولفسن نے بھی۲۱؍ رن بنائے لیکن باقی بلے باز مکمل طور پر فلاپ رہے اور اس کی وجہ سے ایم آئی کیپ ٹاؤن کی ٹیم پورا اووَر بھی نہ کھیل سکی اور۱۱۳؍ رن پر سمٹ گئی۔ جوبرگ کی طرف سے کائل سائمنڈز اور جیرالڈ کوٹزی نے تین تین وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK