Inquilab Logo

ساؤتھ ایشین فٹ بال چمپئن شپ ایک سال کیلئے مؤخر

Updated: July 01, 2020, 11:21 AM IST | Agency | New Delhi

ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف یاساف) نے رواں برس ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول چمپئن شپ کو کورونا وائرس کے باعث ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

Football - Pic : INN
فٹ بال ۔ تصویر : آئی این این

ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف یاساف) نے رواں برس ستمبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول چمپئن شپ کو کورونا وائرس کے باعث ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ڈھاکہ ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن کا اجلاس جنرل سیکریٹری انوارالحق ہلال کی زیرصدارت آن لائن ہوا اور اہم فیصلہ کیا گیا۔انوارالحق ہلال نے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ `ہم نے رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ساف کے کیلنڈر پر بات ہو ئی۔ان کا کہنا تھا کہ `ہم نے فیصلہ کیا  ہےکہ ڈھاکہ میں رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ کو ایک سال کیلئے ملتوی کردیا جائے اور اگلے اجلاس میں نئے شیڈول پر بات ہوگی۔ساف  کے سیکریٹری نے کہا کہ `ہم دیگر ٹورنامنٹ کے حوالے سے ستمبر میں طے کریں گے، ہم کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لےر ہے ہیں `۔
 انہوں نے کہا کہ `اگر ممکن ہوا تو دیگر جونیئر ٹورنامنٹس دسمبر میں رکھنے کا انتظام کریں گے، دوسری صورت میں اگلے سال کیلئے مؤخر کریں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں برس مارچ سے فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر میں تاخیر کا شکار ہوئے ہیں تاہم یورپی فٹ بال کے متعدد بڑے ٹورنامنٹس کے میچ دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ایشیائی ممالک میں اب بھی کووِڈ۱۹؍کے باعث حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔میزبان بنگلہ دیش نے مارچ کے آخر میں ہی رواں برس فٹ بال کے گھریلو مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فٹ بال کے علاوہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی معطل ہیں۔واضح رہے کہ ساف چمپئن شپ۲۰۲۰ء  بنگلہ دیش میں ۱۹؍ ستمبر سے۳۰؍ ستمبر تک شیڈول تھی۔مالدیپ ٹورنامنٹ کا فاتح ہے اور مزید ایک سال تک چمپئن برقرار رہے گا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK