• Sat, 25 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین کے مڈفیلڈر ڈینی رامیرز پنجاب ایف سی میں شامل ہوگئے

Updated: October 24, 2025, 1:26 PM IST | Agency | Mohali

پنجاب ایف سی نے اپنی  ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ہسپانوی اٹیکنگ مڈفیلڈر ڈینی رامیرز فرنانڈیز کو سائن کر لیاہے۔ وہ سمیر زلجوکووچ کے بعد اس سیزن میں کلب کے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

Dani Ramírez. Photo: INN
ڈینی رامیرز۔ تصویر: آئی این این
پنجاب ایف سی نے اپنی  ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ہسپانوی اٹیکنگ مڈفیلڈر ڈینی رامیرز فرنانڈیز کو سائن کر لیاہے۔ وہ سمیر زلجوکووچ کے بعد اس سیزن میں کلب کے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔۳۳؍ سالہ رامیرز نے مفت ٹرانسفر پر پنجاب ایف سی کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے پچھلا سیزن منیسا ایف کے کے ساتھ ترکی ٹی ایف ایف فرسٹ لیگ میں کھیلا تھا۔ 
ڈینی رامیرز لیگا نیس میں پیدا ہوئے۔  رامیرز نے اپنے فٹ بال کریئر کا آغاز اپنے شہر کے کلب سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے رئیل میڈرڈ اکیڈمی میں چار سیزن گزارے جہاں انہوں نے کلب کی تیسری ٹیم رئیل میڈرڈ سی کیلئے بھی کھیلا۔۲۰۱۴ء میں انہوں نے اسپین کے مسابقتی لوئر ڈویژنز میں اپنا کریئر جاری رکھتے ہوئے ویلینسیا سی ایف بی میں شمولیت اختیار کی۔۲۰۱۷ء میں پولینڈ کے کلب اسٹومیل اولسٹن ایس اے کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے سے پہلے رامیرز نے بعد میں گیٹافے سی ایف اور انٹرنیشنل ڈی میڈرڈ کی نمائندگی کی۔ پولینڈ میں متاثر کن پرفارمنس کے بعد، انہوں نےایل کے ایس لوڈزکے ساتھ ایک معاہدہ حاصل کیا، جہاں انہوں نے ۲؍ سیزن گزارے۔ اس کے بعد اس نے۲۲-۲۰۲۱ء سیزن میں ایکسٹراکلاسا (پولش لیگ) کا ٹائٹل جیت کر لیچ پوزنا میں شمولیت اختیار کی۔ 
پنجاب ایف سی میں شمولیت پرڈینی رامیرز نے کہا’’پنجاب ایف سی میں شمولیت میرے کیریئر کا صحیح قدم محسوس ہوتا ہے! میں اس نئے باب کے بارے میں بہت پرجوش ہوں اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ دینے کے لیے تیار ہوں۔ میں دنیا بھر میں کئی لیگز میں کھیل چکا ہوں اور اس تجربے کو ٹیم کے مقاصد کے حصول میں مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ ٹیم، اور اپنے حامیوں کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK