Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلائی کی انجری کے باعث ہسپانوی اسٹار کارلوس الکاراز کی فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

Updated: April 28, 2026, 6:06 PM IST | Madrid

اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ،دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز کی دائیں کلائی کی انجری کے باعث رواں سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلیم ایونٹ فرنچ اوپن میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

Carlos Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔تصویر:آئی این این

 اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ،دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز کی دائیں کلائی کی انجری کے باعث رواں سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلیم ایونٹ فرنچ اوپن میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ہونے والے طبی معائنے فیصلہ کن ہوں گے کہ وہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں فٹنس سے مشروط ہوگا۔ 
 میڈرڈ میں رواں ماہ لوریئس ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے اپنی دائیں ہاتھ کی کلائی کو پٹی سے باندھ رکھا تھا۔ انہوں نے جاری میڈرڈ اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کی ہے ۔کارلوس الکاراز نے ہسپانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلا طبی ٹیسٹ انتہائی اہم ہوگا، ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ یہ بہتر نتائج دے۔ 
الکاراز نے کہاکہ ہم صبر کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ چند دنوں میں مزید ٹیسٹ ہوں گے جن کے بعد انجری اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود کارلوس الکاراز نے بارسلونا ٹورنامنٹ سے بھی انجری کے باعث واپسی اختیار کی تھی، جہاں میچ کے دوران کلائی کے علاج کے بعد انہیں ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی ملی تھی، تاہم بعد ازاں وہ مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔فرنچ اوپن کے بعد ان کا اگلا ممکنہ ایونٹ اٹالین اوپن ہے، جسے انہوں نے گزشتہ سال جیتا تھا۔۲۲؍ سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ صورتحال کے باوجود مثبت رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انجری کے باعث حالیہ دن ان کے لیے کافی مشکل گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر نے ’’ڈان ۳‘‘ کے متعلق کہا کہ فلم ضرور بنے گی


ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈیڈ آریانا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق ۲۷؍ سالہ بیلاروسی ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ۱۶؍ میچ میں جاپان کی حریف کھلاڑی نائومی اوساکا کو مات دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھئے:امید ہے کہ حماس غیر مسلح ہوجائے گا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں ۲۷؍ سالہ بیلاروسی ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کھلاڑی نائومی اوساکا کو۷۔۶، ۳۔۶، ۲۔۶؍سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK