Inquilab Logo

اسپین پہلی بار فیفاویمنز ورلڈ کپ کا چمپئن

Updated: August 21, 2023, 1:20 PM IST | Agency | Sydney

فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو ۰۔۱؍گول سے شکست دےدی۔ میچ کا اہم اور واحدگول اسپینی کپتان اولگا کارمونانے فرسٹ ہاف میں کیا

Spain Is The First FIFA Women`s World Cup Champion.Photo. INN
اسپین پہلی بار فیفاویمنز ورلڈ کپ کا چمپئن۔ تصویر:آئی این این

 کپتان اولگا کارمونا نے ہسپانوی فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا دیا ہے۔ کارمونا کے گول کی مدد سے اسپین نے اتوار کو فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔اسٹیڈیم آسٹریلیا میں کھیلے جانےوالے میچ میں کارمونا نے۲۹؍ویں منٹ میں فاتحانہ گول کر کے اسپین کو خواتین کی پہلی عالمی چمپئن بنوا دیا۔ اسپین، جس نے ۲۰۱۵ء میں خواتین کے عالمی کپ کا آغاز کیا تھا، اس سے پہلے کبھی بھی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک نہیں پہنچا تھا، لیکن کارمونا کی ٹیم نے اعلیٰ درجہ کی انگلینڈ ٹیم کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔اسپین اب انڈر۱۷، انڈر۲۰؍ اور سینئر لیول پر خواتین کی عالمی چمپئن ہے۔
 میچ کے ابتدائی منٹوں میں اسپین کے پاس گیند پر زیادہ قبضہ تھا اور اس کے پاس انگلش دفاع کو توڑنے کے مواقع ملے۔۱۵؍ویں منٹ میں ماریونہ کالڈینٹی نے جارجیا اسٹین وے سے گیند چھیننے کی کوشش کی لیکن اسٹین وے کے گرتے ہی ریفری نے دوسری سمت میں فری کک دی۔لارین ہیمپ نے جوابی کارروائی میں انگلینڈ کا کھاتہ تقریباً کھول دیا لیکن ان کا شاٹ کراس بار پر لگا۔ دو منٹ بعد اسپین کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن میری آرپس نے البا ریڈونڈو کی کوشش کو گول پوسٹ سے صرف ایک ملی میٹر کی دوری سے روک دیا۔
 انگلینڈ نے پہلے ہاف میں اسپین کے دفاع کو بھلے ہی امتحان میں ڈال دیا ہو لیکن کپتان کارمونا نے ابتدائی برتری حاصل کر لی۔ کارمونا نے بائیں جانب انگلستان کے پھیلے ہوئے دفاع کو کاٹ کر طویل فاصلے سے مخالف کے گول پوسٹ پر گول مار دیا، یہاں تک کہ گول کیپر آرپس نے شاٹ کو ختم کرنے کیلئے چھلانگ لگا دی۔ انگلینڈ کے پاس میچ کے ۴۱؍ویں منٹ میں گول برابر کرنے کا موقع تھا لیکن ایلا ٹون صرف ۴؍ گز کے فاصلے سے پوسٹ کو نشانہ بنانے میں ناکام رہی اور ہاف ٹائم تک اسپین۰۔۱؍گول سے آگے تھا۔
 ہاف ٹائم کے بعد گول کیپر آرپس نے دباؤ میں کارکردگی دکھانے کی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے۴۹؍ویں منٹ میں کالڈینٹی کو اسپین کی برتری کو دُگنا کرنے سے روک دیا، حالانکہ ہیمپ بھی ۵۴؍ویں منٹ میں انگلینڈ کا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ ایٹانا بومتی اور کالڈنٹی کے۶۰؍ویں اور۶۴؍ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے دوسرا گول کرنے کے مواقع ضائع کر دیئے۔ میچ کے۶۸؍ویں منٹ میں جینی ہرموسو پنالٹی اسپاٹ سے گول کر سکتی تھی لیکن ہرموسو کی اس کوشش کو ایک بار پھر انگلش ڈیفنس نے ناکام بنادیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK