ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم جمعہ کو۴؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ ڈسلڈورف ۲۰۲۳ء میں اپنی مہم کی شرورعات میزبان اسپین کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔
EPAPER
Updated: August 18, 2023, 11:07 AM IST | Agency | Düsseldorf
ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم جمعہ کو۴؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ ڈسلڈورف ۲۰۲۳ء میں اپنی مہم کی شرورعات میزبان اسپین کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔
ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم جمعہ کو۴؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ ڈسلڈورف ۲۰۲۳ء میں اپنی مہم کی شرورعات میزبان اسپین کے خلاف مقابلے سے کرے گی۔ ہندوستان کا مقابلہ ۱۹؍اگست کو میزبان جرمنی اور ۲۱؍اگست کو انگلینڈ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ۲۲؍اگست کو کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ۵؍سے ۱۶؍ دسمبر تک ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکی تیاریوں کا حصہ ہوگا۔
ہندوستانی ٹیم نے جون سے اگست تک بنگلور کے سائی سینٹر میں منعقدہ قومی کوچنگ کیمپ میں حصہ لیا تھا جس کے بعد وہ اسپین روانہ ہوگئی۔ کیمپ سے قبل جونیئر ٹیم نے عمان میں ہونے والے مینز جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۳ءکا خطاب روایتی حریف پاکستان کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرا کر ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
ہاکی انڈیا کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے جونیئر ایشیا کپ میں ۴؍ بار خطاب جیتنے کا نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ اتم سنگھ کی غیر موجودگی میں وشنوکانت سنگھ ہندوستانی جونیئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اتم کو تربیتی کیمپ کے دوران چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔
وشنوکانت نے کہا ’’یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے اور جونیئر ورلڈ کپ سے قبل یورپ کی کچھ شاندار ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرنے کا تجربہ حاصل کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ ہماری ٹیم میں مضبوط اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے جو ہم نے حالیہ ٹورنامنٹ میں دکھائی ہے۔
پچھلی بار ہندوستانی جونیئر ٹیم نے میڈرڈ میں ۲۰۱۹ء کے ۸؍ویں قومی انڈر ۔۲۱؍مردوں کے ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف کھیلا تھا، جہاں اسپین نے ایک تین سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ۲۰۱۶ءکے بعد سے، اسپین اور ہندوستان ۴؍ بار آمنے سامنے ہوئے، جن میں ہندوستان نے ۳؍ بار جب کہ اسپین نے ایک بار کامیابی حاصل کی۔
اس دوران ہندوستانی جونیئر ٹیم کا آخری بار ایف آئی ایچ ادیشہ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ بھونیشور ۲۰۲۱ءمیں جرمنی سے ۲۔۴؍سے سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ سی آر کمار نے کہا ’’اسپین، جرمنی اور انگلینڈ سبھی مضبوط ٹیمیں ہیں اور ہم ان کے آخری چند میچوں کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ۔ لیکن ہماری بنیادی توجہ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ ہم نے کیمپ میں کچھ ایسے علاقوں پر کام کیا جہاں ہمیں بہتری کی ضرورت تھی۔‘‘