• Sun, 27 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکواش: جوشنا اور ویلاون نے کانسے کا تمغہ جیتا، اناہت سنگھ فائنل میں پہنچ گئیں

Updated: September 27, 2026, 11:51 AM IST | Nagoya

ہندوستان کی جوشنا چنپا اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے سنیچر کو ایشین گیمز کے اسکواش مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیت لیا جبکہ اناہت سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی اور اپنا تمغہ بھی پکا کرلیا۔

Joshna Chinappa (left) and Velavan Senthilkumar had to settle for the bronze medal. Photo: PTI.
جوشنا چنپا(بائیں )اورویلاون سینتھل کمار کو کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

ہندوستان کی جوشنا چنپا اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے سنیچر کو ایشین گیمز کے اسکواش مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیت لیا جبکہ اناہت سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی اور اپنا تمغہ بھی پکا کرلیا۔ ۱۸؍ سالہ اناہت نے سیمی فائنل میں جاپان کی عالمی نمبر ۶؍ ساتومی واتانابے کو ۲۔ ۳؍سے شکست دی۔ وہ ایشین گیمز کے اسکواش خواتین کے سنگلز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انناہت ابتدائی ۲؍ گیم۹۔ ۱۱، ۱۱۔ ۱۳؍ سے ہار کر دوصفرسے پیچھے تھیں اور تیسرے گیم میں بھی ۱۰۔ ۷؍سے پیچھے چل رہی تھیں لیکن شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑی نے ۱۱۔ ۹، ۱۳۔ ۱۱، ۱۰۔ ۱۲، ۶۔ ۱۱، ۳۔ ۱۱؍سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ گولڈ جیتنے پر انہیں اولمپکس میں داخلہ مل جائےگا۔

یہ بھی پڑھئے: رونالڈو کے بغیر ۳ ؍ہزار، کھیلنے پر ۵۵ ؍ہزار شائقین آئے: جارج جیسس

اس سے قبل جوشنا چنپا اور ویلاون سینتھل کمار مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچنے سے معمولی فرق سے محروم رہے اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کانسے کے تمغے کے ساتھ ان کا سفر ختم ہوا۔ ہانگ کانگ کی تانگ منگ ہونگ اور لی کا یی کی جوڑی نے سیمی فائنل دو ایک سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مقابلے میں ہندوستانی جوڑی ایک وقت ۲۔ ۵؍سے پیچھے تھی لیکن واپسی کرتے ہوئے اسکور ۴۔ ۵؍ کردیا۔ اس کے بعد دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ لمبی ریلیز اور کئی بار’ لیٹ‘ کی صورتحال کے بعد ہندوستانی جوڑی نے اسکور ۶۔ ۶؍سے برابر کردیا۔ جوشنا اور ویلاون نے ۷۔ ۸؍کی برتری حاصل کی اور ویلاون کے شاندار دفاع کی بدولت اسکور ۷۔ ۹؍ ہوگیا۔ ان کے پاس ۳؍ میچ پوائنٹ بھی تھے لیکن ہانگ کانگ کی جوڑی نے ۱۰۔ ۱۰؍سے اسکور برابر کردیا۔ فیصلہ کن پوائنٹ پر سخت مقابلہ ہوا۔ ہندوستانی جوڑی کو ایک پوائنٹ ملنے کے باوجود ویلاون کے مختصر جشن کے بعد یہ پوائنٹ منسوخ کردیا گیا۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کی جوڑی نے اگلا پوائنٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK