Inquilab Logo

سری کانت چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے ہٹے، سائنا نہوال کی شکست

Updated: January 15, 2021, 1:40 PM IST | Agency | Bangkok

ہندوستان کے کدامبی سری کنت پیر کے عضلات میں کھنچاؤ کی وجہ سے تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے ہٹ گئے جبکہ سائنا نہوال کو جمعرات کے روز دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

Saina Nehwal.Picture :INN
سائنا نہوال۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے کدامبی سری کنت پیر کے عضلات میں کھنچاؤ کی وجہ سے تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے ہٹ گئے جبکہ سائنا نہوال کو جمعرات کے روز دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سائنا نہوال دوسرے راونڈ میں ۱۲؍ ویں نمبر کی تھائی لینڈ کی بوسانن اونگ بامرونگفان سے ۳؍گیموں میں سخت مقابلے میں شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔  تھائی کھلاڑی نے ایک گھنٹہ اور ۸؍ منٹ میں۲۱۔۲۳، ۲۱۔۱۴،۲۱۔۱۶؍ سے مقابلہ جیت کر کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس شکست کے بعد ، سائنا کے پاس تھائی کھلاڑی  کے خلاف کریئر کا ریکارڈ ۳ ۔ ۴؍ ہوگیاہے۔  واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میںعالمی چمپئن پی وی سندھو پہلے راؤنڈ میں ہار گئی تھیں۔ 
 مردوں کے سنگلز میں سری کانت کو دوسرے راؤنڈ میں  ملائیشیا کے لی جی جیا سے کھیلنا تھا لیکن پنڈلی میں کھنچاؤ کی وجہ سے انہیں یہ مقابلہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ سری کانت سے واک اوور ملنے سے  ملیشیائی کھلاڑی نے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔  مردوں کے ڈبلز میں ہندوستانی جوڑی ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چیراغ شیٹی دوسرے راؤنڈ میں ہار گئے۔ ہندوستانی جوڑی کو دوسری سیڈ انڈونیشیا کی جوڑی محمد احسان اور ہندر ستیاوان نے ۳۴؍ منٹ میں۱۹۔۲۱،۱۲۔۲۱؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK