Inquilab Logo

سری لنکا نے آسٹریلیا کو ۴؍ وکٹوں سےشکست دی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی بھی فتح

Updated: January 19, 2022, 1:30 PM IST | Agency | Saint Kitts

انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں ڈونتھ ویلا لیز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کی شاندار جیت۔پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا۔ ونڈیز کی اسکاٹ لینڈ پر فتح

Haseebullah of Pakistan team scored a magnificent century against Zimbabwe.Picture:INN
زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ٹیم کے حسیب اللہ نے شاندار سنچری بنائی ۔ تصویر: آئی این این

 سینٹ کٹس  (ایجنسی): ڈونتھ ویلالیز کی ۵؍ وکٹوں اور۵۲؍ رن کی مدد سے سری لنکا نے آسٹریلیا کو ۴؍ وکٹوں سے شکست دی۔ سری لنکا کی ٹیم چمپئن شپ میں ناقابل تسخیر ہے۔ پیرکوکھیلے جانےوالے ڈی گروپ میں سری لنکاکی آندھی میں کوئی بھی آسٹریلیائی ٹک نہیں سکا۔   پہلے فیلڈنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے گیندبازوں  نے کوئی بڑی شراکت نہیں ہونےدی۔  اننگز کی بہترین شراکت کیمبل کیلاوے اور نیوتھن رادھا کرشنن کے درمیان ہوئی جنہوں نے چوتھے  وکٹ کیلئے ۴۶؍ رن جوڑے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیلاوے۷۷؍گیندوں پر۵۴؍ رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ۳؍ بار کی چمپئن ٹیم۱۷۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے آخری ۳؍ وکٹ ۸؍ رن پر گنوا دیئے۔ اس دوران ویلالیز نے اننگز میں دوسری بار ایک اوور میں ۲؍ وکٹ لئے۔ آسٹریلوی گیند بازوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکاکی ٹیم کو بیک فٹ پر رکھا، حالانکہ ان کا مطلوبہ رن ریٹ اوپر رہا۔  آسٹریلیا کے ٹام وہٹنی اور ولیمس سالزمین نے ۳؍ گیندوں کے فرق سے سری لنکاکی ٹیم  کے ۲؍ وکٹ لے کر۱۷۶؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کا اسکور ۳؍ وکٹ پر۴۱؍ رن پرکردیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے والے ویلالیز نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے انجلا بنڈارا کے ساتھ۷۰؍ رن کی شراکت کی ۔ بنڈارا کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کے کپتان ڈونتھ نے ۶۹؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سری لنکا کو جب صرف ۵؍رن  درکار تھے تب وہ وہٹنی کے ذریعہ کاٹ اینڈ بولڈ ہوگئے۔   گیانا میں کھیلے جانےوالے گروپ سی کے ایک اور میچ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے بلے بازی کا جوہر دکھایا۔ ٹیم نے حسیب اللہ خان کی سنچری کی بدولت ۳۱۵؍ رن بنائے۔برائن بینیٹ اور ٹنڈیکائی میٹرانیکا کے درمیان ۸؍ویں وکٹ کی۸۳؍ رن کی شراکت کے باوجود زمبابوے ہدف سے  ۱۱۶؍رن پیچھے رہ گیا۔  پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز حسیب اللہ نے۱۵۵؍ گیندوں پر۱۳۵؍ رن بنا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور بنایا۔ اس دوران انہوں نے عرفان خان کے ساتھ تیسرے  وکٹ کیلئے۱۹۲؍ رن  کی شراکت کی۔  میک گنی ڈیوب کی گیند پر ڈیوڈ بینیٹ کے ذریعہ کیچ لینے سے پہلے عرفان نے ۷۷؍ گیندوں میں ۸؍ چوکوں کی مدد سے۸۱؍ رن بنائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے گروپ سی کے اپنے ابتدائی میچ میں پاپوا نیو گنی سے زیادہ اسکور کیا تھا لیکن اس بار ٹیم تعاقب میں لڑکھڑا گئی۔  میتھیو ویلچ اور اسٹیون ساؤل نے مشترکہ طور پر پہلے  وکٹ کیلئے۳۴؍ رن جوڑے ۔ اس کے بعد ٹیم نے اگلے۶؍ وکٹ۷۷؍رن کے اندر گنوا دیں۔ اس کے بعد بینیٹ اور ماترانیکا کے درمیان۸۳؍ رن  کی شراکت ہوئی۔ بینیٹ کے آؤٹ ہونے سے قبل زمبابوے کو صرف۵۸؍ گیندوں پر۱۲۱؍ رن  درکار تھے۔ ۲؍ گیند کے بعد متارانیکا بھی  آؤٹ ہو گئے  اورجلد ہی   پاکستان نے۱۱۵؍ رن کی کامیابی حاصل کی۔  دریں اثنا  میزبان ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں نے بلے بازی کرنے اتری اسکاٹ لینڈ کو۱۰۰؍ رن سے پہلے ہی آل آؤٹ  کر دیا۔ اس کے بعد ٹیڈی بشپ نے شاندار بلےبازی کی اور ویسٹ انڈیز کو گروپ ڈی میچ میں آسان فتح دلائی۔   ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کوبلے بازی کی دعوت دی۔ کیریبین ٹیم کیلئے شیو شنکر نے ۲؍ گیندوں پر۲؍ وکٹ اور اننگز میں۱۷؍ رن پر ۳؍ وکٹ لیے۔ اس کے علاوہ اسپن جوڑی اوناجے اموری اور اینڈرسن مہاسے نے۴۲؍رن کے عوض مشترکہ ۴؍ وکٹ لئے اور اسکاٹ لینڈ کو۹۵؍ رن  پر آل آؤٹ کر دیا۔  ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات سست رہی۔ ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ ۷؍ویں اوور میں گرا جب میتھیو نندو جیک جارویس کی گیند پر ۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلامی بلے بازاولیور ڈیوڈسن نے۹۳؍گیندوں پر۴۳؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ چارلی پیٹ نے ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ لیا۔ انہوں نے شاکرے پیرس کو آؤٹ کر کے میزبان کا اسکور ۲؍وکٹ پر ۴۸؍رن کردیا ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے بشپ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK