Inquilab Logo

سری لنکا جولائی میں ہند، بنگلہ دیش کی میزبانی کیلئے تیار

Updated: May 20, 2020, 6:25 AM IST | Agency | Colombo

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے کہا ہے کہ وہ اس سال جولائی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

Team India and Sri Lanka - Pic : INN
ٹیم انڈیا اور سری لنکا ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے کہا ہے کہ وہ اس سال جولائی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
 ہندوستان کو جون کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے ۳؍ ون ڈے اور ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت سری لنکا کے خلاف ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اگرچہ دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں  ممالک میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔ سری لنکا میں بھی کرفیو لگا ہوا ہے لیکن یہاں اس میں ڈھیل دی گئی ہے۔
 ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے كرك انفو سے کہا کہ ہم نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے بورڈ سے دورے کے تعلق سے جانکاری مانگی ہے لیکن فی الحال دونوں ممالک سے کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ اگرچہ ابھی سیریز ملتوی نہیں کی گئی ہے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے بورڈ سے دورے کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے بعد سری لنکا کی حکومت سفری پابندی ہٹانے پر غور کر سکتی ہے۔ اس دوران بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ دھومل کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کی ہدایات کے بغیر بورڈ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK