Inquilab Logo

انتخاب کے لئےامباتی رائیڈو اور ڈوین براوو دستیاب : فلیمنگ

Updated: October 02, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Dubai

چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ بلے باز امباتی رائیڈو اور آل راؤنڈر ڈوین براوو جمعہ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔

Stephen Fleming . Picture:INN
اسٹیفن فلیمنگ۔ تصویر: آئی این این

چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ بلے باز امباتی رائیڈو اور آل راؤنڈر ڈوین براوو جمعہ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔براوو نے ابھی تک آئی پی ایل میں تینوں میچ نہیں کھیلے ہیں جبکہ رائڈو ممبئی کے خلاف پہلے میچ میں کھیلے تھے لیکن وہ انجری کے سبب ۲؍ میچوں سے باہر ہوگئے تھے۔ ٹیم کے کوچ فلیمنگ نےجمعرات کو بتایا کہ رائیڈو اور براوو دونوں اس میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ چنئی نے ابوظبی میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا لیکن آخری ۲؍میچوں میں وہ شارجہ میں  راجستھان رائلز سے اور دبئی میں دہلی کیپٹلز سے ہار گیا۔ ٹیم کے کوچ کا خیال ہے کہ ۶؍دن کے آرام سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور چنئی کی ٹیم اس میچ میں واپسی کرے گی ۔ فلیمنگ نے کہا کہ وقفہ صحیح وقت پر ہوا کیونکہ پہلے ۳؍میچ بہت تیزی سے ہو چکے اور تمام میچ مختلف گراؤنڈز پر کھیلے گئے تھے۔ آپ کو ہر صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ ہمیں میدان میں بہت سے چیلنجوں پر قابو پانا ہے اور ہمیں اس وقفے کا فائدہ ملے گا۔ جن شعبوں میں ہمیں سدھار کرنا تھا ہم نے اس کے مطابق پریکٹس کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK