کپتان سنیل چھیتری کے ۵۵؍ویں منٹ میں کئے جانے والے گول کے دم پر بنگلور ایف سی نے سنیچر کو اپنے گھر شری كاتيروا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے میچ میں کیرالا بلاسٹرس کو صفر۔ایک سے شکست دے دی
EPAPER
Updated: December 12, 2019, 9:18 PM IST | Bengaluru
کپتان سنیل چھیتری کے ۵۵؍ویں منٹ میں کئے جانے والے گول کے دم پر بنگلور ایف سی نے سنیچر کو اپنے گھر شری كاتيروا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے میچ میں کیرالا بلاسٹرس کو صفر۔ایک سے شکست دے دی
بنگلور : کپتان سنیل چھیتری کے ۵۵؍ ویں منٹ میں کئے جانے والے گول کے دم پر بنگلور ایف سی نے سنیچر کو اپنے گھر شری كاتيروا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے میچ میں کیرالا بلاسٹرس کو صفر۔ایک سے شکست دے دی۔ یہ بنگلور کی اس سیزن میں دوسری جیت ہے جبکہ بلاسٹرس کی تیسری شکست ہے ۔ اس جیت سے ملے ۳؍ پوائنٹس کے بعد بنگلور کے۵؍ میچوں میں ۲؍ جیت اور۳؍ ڈرا کے ساتھ ۹؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ دوسرے مقام پر آ گئی ہے۔ اے ٹي كے کے بھی ۹؍ پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول فرق کے معاملے میں بنگلور سے آگے ہے۔ انٹرنیشنل و قفے کے بعد دو حریفوں کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا تھا۔