Inquilab Logo

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورکے خلاف سن رائزرس حیدرآباد کا واپسی کا ارادہ

Updated: April 14, 2021, 1:26 PM IST | Agency | Chennai

آج آئی پی ایل میں بنگلور اور حیدرآباد کاآمنا سامنا۔ وراٹ کی ٹیم فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہےگی۔ ڈیوڈ وارنر پہلی جیت کے متلاشی

Virat Kohli. Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر:آئی این این

  سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بدھ کو ہونے والے آئی پی ایل میچ میں واپسی  کے ارادہسے میدان پر اترے گی جبکہ بنگلور کا ہدف اپنی  جیت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔ حیدرآباد کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانےوالے مقابلہ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ہاتھوں ۱۰؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ چمپئن  ممبئی انڈینس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں بنگلور کے ہاتھوں آخری گیند پر۲؍ وکٹ سے شکست پا گئی تھی۔ دونوں ٹیموں کا اس آئی پی ایل میں یہ دوسرا مقابلہ ہوگا حالانکہ دونوں کا اب تک ایک دوسرے سے آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔ کولکاتا کے خلاف گزشتہ مقابلے میں حیدرآباد کی ٹیم۱۸۷؍رن کے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے۱۷۷؍رن تک پہنچ سکی تھی۔ منیش پانڈے نے ناٹ آؤٹ ۶۱؍اور جانی بیریسٹو نے ۵۵؍رن بنائے تھے لیکن ٹیم آخر میں ہدف سے۱۱؍رن پیچھے رہ گئی۔حیدرآباد کو دیکھنا ہوگا کہ اس کے بلے باز آخر میں ٹیم کو منزل تک پہنچائیں۔ دوسری طرف بنگلور کو بھی دیکھنا ہوگا کہ اس کے بلے باز آخری گیند تک میچ کو نہ پھنسائیں اور میچ کو مقررہ اوورس سے پہلے نمٹا   دیں۔ بنگلور کے لئے اے بی ڈی ویلیئرس نے ۴۸؍رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور بنگلور کو آخری گیند تک فتح کیلئے جدوجہد کرنی پڑی تھی ۔ ڈی ویلیئرس نے۲۷؍گیندوں پر۴۸؍رن میں ۴؍  چوکے اور ۲؍ چھکے لگاکر بنگلور کا کام آسان کر دیا۔ وراٹ کوہلی کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اور ٹیم کے تجربہ کار بلے باز گلین میکسویل ٹیم کوبحران   میں چھوڑ کر نہ جائیں۔ وراٹ نے گزشتہ مقابلے میں۲۹؍ گیندوں میں ۴؍ چوکوں کی مدد سے ۳۳؍رن اور گلین میکسویل نے۲۸؍گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۸؍ رن بنائے تھے لیکن دونوں  بلے باز بنگلور کو درمیانی اوور میں چھوڑ کرپویلین لوٹ گئے تھے۔وراٹ کوہلی نے انگلنڈ کے خلاف اچھے فارم کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ اس آئی پی ایل سیزن میں ایسی ہی کارکردگی دُہرانا چاہیں گے۔ ان کے ساتھ دیگر بلےبازوں کو بھی بڑا اسکور بنانا ہوگا۔
 حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر چنئی میں کولکاتا کے خلاف جلدی   آؤٹ ہوکر پویلین واپس گئے تھے جبکہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کو ان کے  وکٹ پر دیر تک ضرورت تھی۔ وارنر کو اپنے  وکٹ کی اہمیت سمجھنی ہوگی اور وکٹ پر دیر تک ٹھہرنا  ہوگا۔ منیش پانڈے  نے ناٹ آؤٹ۶۱؍رن کی اننگز کھیلی تھی لیکن انہیں بھی رن بنانے کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اب یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ دونوں ٹیموں کے اسٹار بلے باز وکٹ پر دیرتک ٹکیں اور اپنی ٹیموں کو جیت دلاکر ہی دم لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK