Inquilab Logo

سوئزرلینڈ کا فاتحانہ آغاز،کیمرون کو ہرادیا

Updated: November 25, 2022, 1:19 PM IST | Agency | Doha

فاتح ٹیم کےلئے بریل ایمبولے نے میچ کا واحد گول کیا،دونوں ٹیموں نے جارحانہ اور سنسنی خیز کھیل کا مظاہرہ کیا

Against Cameroon, Switzerland showed a great game and achieved a zero-to-one victory in Group G..Picture:PTI
کیمرون کے خلاف سوئزرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ’جی‘کے مقابلے میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ تصویر :پی ٹی آئی

دوحہ کے الجنوب اسٹیڈیم میں گروپ ’جی‘ کے میچ میں سوئزرلینڈ نے کیمرون کے درمیان بے حد دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلہ ہوا۔اس میچ میں سوئزرلینڈ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کیمرون کے خلاف فتح حاصل کر لی۔ سوئزلینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی کیمرون پر  تابڑ توڑ حملے کئے۔تاہم کیمرون کے دفاعی کھلاڑی ڈھال بنے رہے، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔پہلے ہاف میں کیمرون نے جہاں جارحانہ رخ اپنایا تھا وہیں سوئزرلینڈ نے بھی ان کی ہر حکمت عملی کو ناکام بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا۔دونوں ہی ٹیموں کی دفاعی صف نے پہلے ہاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ پہلے ہاف میں کیمرون نے ۵؍مرتبہ سوئزرلینڈ کے خلاف گول کرنے کا موقع بنایا اور ۲؍بار زوردار شاٹس بھی لگائے لیکن  گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اہم رول ادا کیا۔سوئزرلینڈ نے بھی پہلے ہاف میں ۳؍مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی ملی۔اس طرح پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا تھا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی سوئزرلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف  ابتدائی ۳؍ منٹ بعد بریل ایمبولو نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری  دلا دی۔ سوئزرلینڈ کی جانب سے ایک گول کی سبقت کے بعد کیمرون نے بھی جارحانہ  انداز اپنایا تاہم سوئزر لینڈ کے گول کیپر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔میچ کے آخری ۱۵؍منٹ نہایت دلچسپ  رہے جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے تاہم کوئی  بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کے اختتام تک سوئزرلینڈ کی برتری برقرار  رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK