پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے تناظر میں ایک بڑا سفارتی اور انتظامی قدم اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 7:02 PM IST | Karachi
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے تناظر میں ایک بڑا سفارتی اور انتظامی قدم اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے تناظر میں ایک بڑا سفارتی اور انتظامی قدم اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کے ہندوستان جانے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے خلا پُر کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر بنگلہ دیش اپنے میچ ہندوستان میں نہیں کھیلنا چاہتا، تو پاکستان ان مقابلوں کی میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ بورڈ کے مطابق پاکستان کامیابی کے ساتھ چیمپئن ٹرافی اور آئی سی سی ویمن کوالیفائرز جیسے بڑے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔ اگر سری لنکا میں وینیوز کی دستیابی کا مسئلہ ہے تو پاکستان کے تمام اسٹیڈیمز عالمی معیار کے میچز کرانے کے لیے دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے سیکوریٹی خدشات کی بنا پر اپنی ٹیم ہندوستان بھیجنے سے معذرت کی ہے۔ بنگلہ دیشی حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ ہندوستان کی سرزمین پر ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں اور اس حوالے سے آئی سی سی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) کو اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا بنگلہ دیش کے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں یا نہیں۔ پاکستان کی اس پیشکش نے آئی سی سی کے لیے ایک مضبوط متبادل فراہم کر دیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ بنگلہ دیشی بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان مشاورت کے بعد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے:میں کسی کی گستاخی برداشت نہیں کروں گا: عمال ملک نے ٹرولز پر تنقید کی
بگ بیش لیگ :بارش کے باعث میچ منسوخ
سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہرکینز کے درمیان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا۳۱؍واں میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ پوائنٹس تقسیم ہونے کے بعد ہوبارٹ ہرکینز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی جبکہ سڈنی سکسرز ایک درجہ ترقی پا کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔یہ میچ ایشیز کے بعد بی بی ایل میں اسٹیو اسمتھ کی واپسی کی علامت تھا۔
یہ بھی پڑھئے:افریقہ کپ آف نیشنز: مصر نے دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
جب سکرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی گئی تو اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ہرکینز کی منظم گیند بازی نے سکسرز کے معروف بلے بازوں کو قابو میں رکھا، جس کے نتیجے میں پاور پلے کے دوران صرف ۲۵؍ رنز بن سکے تاہم، سکسرز کے شائقین کو چند خوشگوار لمحات ضرور ملے، جن میں دوسرے اوور میں اسٹیو اسمتھ کا ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکا اور چوتھے اوور میں بابر اعظم کا شاندار کور ڈرائیو شامل تھا۔پاور پلے کے بعد صرف ایک اور اوور کا کھیل ممکن ہو سکا، جس کے بعد ایس سی جی میں مسلسل بارش شروع ہو گئی اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔