Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز، رنگارنگ افتتاحی تقریب

Updated: February 08, 2026, 11:29 AM IST | Mumbai

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہند۔ یوایس اے مقابلے سے قبل موسیقی اور رقص کا پروگرام، بادشاہ اور نورا فتحی نے سماں باندھ دیا، روہت شرما اور جے شاہ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

Former captain Rohit Sharma unveiled the World Cup trophy. Photo: INN
ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی سابق کپتان روہت شرما نے کی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور سری لنکا میں بیک وقت سنیچر کو ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔ ٹی ٹوینٹی ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ممبئی کے تاریخی اور شاندار وانکھیڈے اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی، جس میں مشہور اداکارہ نورا فتحی اورعالمی شہرت یافتہ رَیپر بادشاہ سمیت کئی فنکاروں نے شاندار پیشکش سے شائقین کے دل جیت لئے۔ 
ہندوستانی وقت کے مطابق شام ۶؍بجے شروع ہونے والی یہ تقریب اسٹیڈیم کو ایک واحد، ہمہ گیر اسٹیج میں تبدیل کرتی ہوئی نظر آئی جہاں لائیو موسیقی اور بڑے پیمانے کی کوریوگرافی پیش کی گئی، جس کے بعد آئی سی سی ز ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی شاندار آمد ہوئی۔ 
شو کا آغاز رشبھ شرما اور شیومنی کی زبردست میوزیکل پیشکش سے ہوا، جس کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کی شاندار انٹری ہوئی۔ ٹورنامنٹ ٹرافی کا استقبال آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور سابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کیا جنہوں نے ۲۰۲۴ء کے گزشتہ ایڈیشن میں ہندوستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے ساتھ ہر شریک ملک کی نمائندگی کرنے والے ۲۰؍ بچے شامل ہوئے اور اسی موقع پر باضابطہ طور پر آئی سی سی ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ ٹرافی کی آمد کے بعد شائقین کو شاندار گلوکاری اور رقص کی پیشکش دیکھنے کو جہاں جہاں مقبول گلوکار بادشاہ نے ایک پُرجوش لائیو پرفارمنس دی۔ اس کے بعد نورا فتحی نےایک زبردست ڈانس شو کے ساتھ اسٹیج سنبھالا، جس میں بڑی تعداد میں ڈانسرس نے ان کا ساتھ دیا۔ تقریب کا اختتام دونوں فنکاروں کی مشترکہ شاندار فائنل پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔ شو کا اختتام ایک دلکش آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ ہوا۔ اس موقع روہت شرما نے مختصر خطاب بھی کیا اور کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر سے اپنے گھر میں یہ ورلڈ کپ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہیں میدان کے باہر بیٹھ کر اچھا تو نہیں لگ رہا ہے لیکن ان کی نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ روہت کے بعد جے شاہ نے بھی مختصراً ورلڈ کپ کے بارے میں گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ وہی ٹیم اسے جیتے گی جو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین مظاہرہ کرے گی۔ 
اس کے بعد میچ کا آغاز ہوا جہاں ہندوستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان سوریا کمار یادو ( ۸۴؍ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری، تلک ورما (۲۵) اور ایشان کشن کی جدوجہد سے بھرپور اننگز کی بدولت ہندوستان نے امریکہ کو جیت کے لئے ۱۶۲؍ رنز کا ہدف دیا تھا۔ اخبار پریس میں جانے تک امریکہ نے ہدف کے تعاقب میں ۱۱؍ اوورس میں ۳؍ وکٹ گنواکر ۶۳؍ رن بنالئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK