• Tue, 03 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ پیٹ کمنز انجری کے باعث باہر

Updated: February 03, 2026, 7:08 PM IST | Melbourne

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری میں پیچیدگی کے باعث سری لنکا اور ہندوستان میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر ہو گئے ہیں۔۳۲؍سالہ اسٹار بو لر کی جگہ فاسٹ بولر بین ڈوارشوئس کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Pat Cummins.Photo:INN
پیٹ کمنز۔ تصویر:آئی این این

  آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری میں پیچیدگی کے باعث سری لنکا اور  ہندوستان میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر ہو گئے ہیں۔۳۲؍سالہ اسٹار بو لر کی جگہ فاسٹ بولر بین ڈوارشوئس کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کمنز، جو گزشتہ سال جولائی سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں، نے ایشیز کے دوران فٹنیس بحال کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم حالیہ اسکینز میں ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ان کے پاس ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے وقت ختم ہو گیا۔ کمنز نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے تھے لیکن ٹائم لائن محدود ہونے کی وجہ سے بڑے ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔ سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کو امید ہے کہ وہ۲۶؍ مارچ سے شروع ہونے والی آئی پی ایل تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
کمنز نے واضح کیا کہ آنے والے ۱۸؍ ماہ میں  ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ جیسے اہم معرکے شیڈول ہیں، اس لیے وہ اپنی فٹنیس پر طویل مدتی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں  ۰۔۳؍ کی شکست کے بعد مچل اسٹارک اور اب کمنز کی عدم موجودگی نے آسٹریلوی اٹیک کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نمبرز بولتے ہیں، پروپیگنڈا نہیں : ناقدین کو خبیب نورماگومیدوف کا سخت جواب

پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چار ہفتے کے آرام کی امید تھی، لیکن ڈاکٹرس کے مزید دو ہفتے کے مشورے نے ورلڈ کپ کی شرکت کو ناممکن بنا دیا ہے۔ میرا مقصد اب آئی پی ایل کے ذریعے میدان میں واپسی ہے تاکہ مستقبل کے بڑے چیلنجز کے لیے تیار رہ سکوں۔

یہ بھی پڑھئے:’’گول مال ۵‘‘ میں اجے دیوگن کے مقابل اکشے کمار ویلن ہوں گے

عثمان خواجہ کیمرون گرین کے خلاف میدان میں آگئے
 آسٹریلیا کے سابق اوپنر عثمان خواجہ نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اٹھنے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔ یہ تنازعہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ کے دوران اس وقت پیدا ہوا جب کیمرون گرین نے عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے چکنگ  (غیر قانونی ایکشن) کا اشارہ کیا۔آسٹریلوی اننگز کے  ۱۱؍ویں اوور میں عثمان طارق نے کیمرون گرین کو آؤٹ کیا۔ پویلین جاتے ہوئے کیمرون گرین نے طنزیہ انداز میں بازو موڑنے کا اشارہ کیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ عثمان طارق کا ایکشن مشکوک ہے۔خواجہ نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کرکٹر کے لیے ’چکر ‘ پکارے جانے سے زیادہ برا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عثمان طارق دو بار ٹیسٹنگ سے کلیئر ہو چکے ہیں، لہٰذا لوگوں کو جلد بازی میں فیصلے کرنے کے بجائے حقائق کو سمجھنا چاہیے۔ اسپنر عثمان طارق کا کہنا ہے کہ ان کی کہنی کی قدرتی ساخت ایسی ہے کہ ہاتھ مکمل سیدھا نظر نہیں آتا، لیکن وہ پاکستان میں دو بار آفیشل لیب ٹیسٹ کروا چکے ہیں جہاں ان کا ایکشن قانونی حد کے اندر پایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK