Inquilab Logo

عالمی کپ کے پیش نظر آج سے ٹیم انڈیا کا امتحان

Updated: June 09, 2022, 2:19 PM IST | Agency | New Delhi

آج سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ۲۰؍ سیریز کا آغاز۔ٹیم انڈیا نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان پر اترے گی

KL Rahul .Picture:INN
کے ایل راہل پریکٹس کے دوران ۔ تصویر: آئی این این

جمعرات سے ہندوستان کی ٹیم ۵؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کیلئے میدان پر اترے گی تو اس کا مقصد امسال آسٹریلیا میں ہونےوالے عالمی کپ کی تیاری کرنا ہے۔  اس ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیو ں کا ایک اچھا مجموعہ ہے اوران میں سے اکثر نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے۔  ہندوستانی نے اب تک ۱۲؍ میچو ںمیں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے، اگریہ ٹیم جمعرات کو جنوبی افریقہ کوپہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں شکست دیتی ہے تو وہ مسلسل ۱۳؍ٹی ۲۰؍ میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کردے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے ۱۰؍ روز قبل ہی ٹی ۲۰؍ ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مشق کیلئے یکجا کرلیا تھا اور اس کے بعد سے وہ مسلسل ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سیزیز کیلئے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داری کا پورا بوجھ کپتان کے ایل راہل پر ہوگا۔ رشبھ پنت اس ٹیم کے نائب کپتان بنائےگئے ہیں۔  دوسری طرف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی اس سیزن میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے اور اس کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے تو آئی پی ایل میں جارحانہ تیور دکھائے تھے۔ اس میچ میں ان سے بھی اچھی بلے بازی کی امید ہے۔ جنوبی افریقہ کے پاس کیشومہاراج اور شمس تبریز کی شکل میں اچھے اسپنر ہیں جوکہ ہندوستانی پچوں پر اچھی بولنگ کرسکتے ہیں۔ ٹیم کے کپتان تیمبا باؤما نے بھی ٹیم کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ جنوبی افریقہ بھی عالمی کپ کی تیاری کیلئے میدان پر اترے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK