رائل اسپینش فٹ بال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان نے اعلان کیا ہے کہ ۲۰۳۰ء کے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اسپین میں منعقد ہوگا۔ اگرچہ یہ ٹورنامنٹ اسپین، پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر ہوسٹ کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 28, 2026, 10:02 PM IST | Zurich
رائل اسپینش فٹ بال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان نے اعلان کیا ہے کہ ۲۰۳۰ء کے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اسپین میں منعقد ہوگا۔ اگرچہ یہ ٹورنامنٹ اسپین، پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر ہوسٹ کر رہے ہیں۔
رائل اسپینش فٹ بال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان نے اعلان کیا ہے کہ ۲۰۳۰ء کے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اسپین میں منعقد ہوگا۔ اگرچہ یہ ٹورنامنٹ اسپین، پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر ہوسٹ کر رہے ہیں، لیکن فائنل کی میزبانی کے حوالے سے میزبان ممالک کے درمیان رسہ کشی تیز ہو گئی ہے۔
میڈرڈ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رافیل لوزان کا کہنا تھا کہ اسپین برسوں سے اپنی بہترین تنظیمی صلاحیتیں ثابت کر چکا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس ورلڈ کپ کی قیادت اسپین کرے گا اور اس کا فائنل بھی یہیں کھیلا جائے گا۔اگرچہ انہوں نے کسی مخصوص اسٹیڈیم کا نام نہیں لیا، لیکن ماہرین کے مطابق ریئل میڈرڈ کا برنابیو اسٹیڈیم اور بارسلونا کا کیمپ نو فائنل کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
دوسری جانب مراکش کی خواہش ہے کہ فائنل کاسابلانکا میں زیرِ تعمیر گرینڈ اسٹیڈیم حسن الثانی میں ہو، جس میں ایک لاکھ ۱۵؍ ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔ اسپینش فیڈریشن کے صدر نے مراکش میں حال ہی میں منعقدہ افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل (سینیگال بمقابلہ مراکش) کے دوران ہونے والی بدمزگی اور ہنگامہ آرائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے فٹ بال کے عالمی امیج کو نقصان پہنچتا ہے۔ ان کا یہ بیان مراکش کی فائنل ہوسٹ کرنے کی اہلیت پر بالواسطہ تنقید تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فوجی افسر کی بیوی کا کردار ایک منفرد تجربہ : چترانگدا سنگھ
میزبان ممالک کے دعوؤں کے باوجود، حتمی فیصلہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کرے گی۔ فیفا کا کہنا ہے کہ ابھی فائنل کے وینیو کا فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے، جیسا کہ ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے فائنل کی جگہ کا اعلان بھی ٹورنامنٹ سے صرف دو سال قبل کیا گیا تھا۔
امیدوار اسٹیڈیم:ملک:گنجائش (توقع)
برنابیو (میڈرڈ):اسپین:۸۵؍ہزار
کیمپ نو (بارسلونا):اسپین: ۱۰۵۰۰۰
گرینڈ اسٹیڈیم (کاسابلانکا) مراکش: ۱۱۵۰۰۰
یہ بھی پڑھئے:جدید کرکٹ کے دباؤسے ٹیسٹ فارمیٹ متاثر ہو رہا ہے: راہل دراوڑ
یوپی واریرس کو بڑا دھچکا: فیبی لچفیلڈ انجری کے باعث باہر، ایمی جونز متبادل
یوپی واریرز نے اپنی اسٹار بیٹر فیبی لچفیلڈ کے زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ کی تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر ایمی جونز کو بقیہ میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فیبی لچفیلڈ ’’کواڈ انجری‘‘ (پیر کے پٹھوں کی تکلیف) کا شکار ہوئی ہیں۔ وہ ۱۵؍فروری سے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی اہم سیریز سے قبل بحالیِ صحت (ری ہیب) کے لیے وطن واپس روانہ ہو گئی ہیں۔ لچفیلڈ رواں سیزن میں یوپی واریرز کی ٹاپ اسکورر تھیں، جنہوں نے ۶؍میچوں میں ۲۴۳؍ رنز بنا رکھے تھے۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی تیسری کھلاڑی تھیں۔ایمی جونز کو ان کی بیس پرائس ۵۰؍ لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وہ نیلامی میں فروخت نہیں ہو سکی تھیں، لیکن ان کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے انگلینڈ کے لیے ۱۲۵؍ ٹی ۲۰؍ اور ۱۱۱؍ ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔