ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور پانچ ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: November 12, 2025, 8:10 PM IST | New Delhi
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور پانچ ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور پانچ ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے دورے پر ایک روزہ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹی۲۰؍سیریز جیت کر پرجوش ہے۔ اس سے قبل، پچھلے مہینے ہندوستان نے گھریلو میدان پر ویسٹ انڈیز کو ایک طرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی ) کے مطابق ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ گاندھی-منڈیلا ٹرافی کا پہلا میچ ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ءسے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۵ءسے گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:میراسعودی عرب جانے کا فیصلہ درست تھا:کرسٹیانو رونالڈو
اس کے بعد ۳۰؍ نومبر سے ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ ایک روزہ سیریز کے میچوں کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ رانچی میں، دوسرا میچ ۳؍ دسمبر کو رائے پور اور تیسرا اور آخری میچ ۶؍ دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ آنے والے سال ہونے والے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل پانچ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی۲۰؍ میچ ۹؍دسمبر کو کٹک، دوسرا ۱۱؍ دسمبر کو چندی گڑھ، تیسرا ۱۴؍ دسمبر کو دھرمشالہ، چوتھا ۱۷؍ دسمبر کو لکھنؤ اور پانچواں میچ ۱۹؍ دسمبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
ساؤتھ افریقہ ویمنز ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ کو آئی سی سی نے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ہندوستان میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور کامیاب قیادت پر دیا گیا۔وولوارٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی رہیں، جنہوں نے ۹؍میچوں میں ۵۷۱؍ رنز اسکور کیے، اوسط۳۷ء۷۱؍ اور اسٹرائیک ریٹ ۷۸ء۹۸؍ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Another month, another milestone. 🌟
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) November 12, 2025
After a standout #CWC25 campaign, Laura Wolvaardt adds another accolade to her name, being crowned October’s ICC Women’s Player of the Month! 💫🇿🇦
Her performances continue to set the standard in world cricket, leading from the front with… pic.twitter.com/jsl8j37W6e
ہندوستان میں ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، اور اس ٹورنامنٹ کے شاندار مقابلوں نے اسے مزید خاص بنا دیا۔ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو۵۲؍ رنز سے شکست دی، تاہم وولوارٹ نے۱۰۱؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف انہوں نے۱۶۹؍ رنز (۱۴۳؍ گیندوں) کی یادگار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا۔ان کے علاوہ اکتوبر کے لیے ہندوستانی نائب کپتان سمرتی مندھانا اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر بھی نامزد ہوئیں تھیں۔