• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میراسعودی عرب جانے کا فیصلہ درست تھا:کرسٹیانو رونالڈو

Updated: November 12, 2025, 6:53 PM IST | Riyadh

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ جب انہوں نے سعودی عرب میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا تو بہت سے لوگوں نے انہیں ’’پاگل‘‘ کہا، لیکن وقت نے ثابت کر دیا کہ ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ جب انہوں نے سعودی عرب میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا تو بہت سے لوگوں نے انہیں ’’پاگل‘‘ کہا، لیکن وقت نے ثابت کر دیا کہ ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ ریاض میں منعقدہ ٹوریز گلوبل سمٹ ۲۰۲۵ء سے خطاب کرتے ہوئے النصر فٹبال کلب کے کپتان رونالڈو نے یہ بات کہی ۔ 
پرتگال کے اسٹار رونالڈو نے کہاکہ ’’مجھے شروع سے معلوم تھا کہ میرا یہ فیصلہ ایک اچھا جنون ہے کیونکہ میں نے سعودی عرب کے وژن اور صلاحیت پر یقین کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو’’سعودی‘‘ محسوس کرتے ہیں اور صرف فٹبال ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی ملک کی ترقی میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔اب سبھی  جان گئے ہیں کہ میں صحیح  تھا۔‘‘

کرسٹیانو رونالڈو نے العلاء اور بحر احمر (ریڈ سی) منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ  سعودی عرب کی ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امن اور حفاظت کے لحاظ سے دنیا کے بہترین ممالک میں سے ہے، اور یہاں رہنا ایک شاندار تجربہ ہے۔‘‘ خیال رہے کہ رونالڈو ۲۰۲۲ءمیں مانچسٹر یونائٹیڈ چھوڑنے کے بعدعرب کے فٹبال کلب  النصر میں شامل ہوئے تھے اور اب تک تمام مقابلوں میں۹۹؍ گول کر چکے ہیں۔
انہوں نے جون ۲۰۲۵ء میں اپنا معاہدہ ۲۰۲۷ء تک بڑھایا  اور کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:۷۰؍ سے زائد کھلاڑیوں نے یویئفا کو خط لکھا، اسرائیل کوفوری معطل کرنے پر زور

پرتگالی اسٹار نے کہا کہ ’’میرا خاندان میرے فیصلے سے بہت خوش ہے، سعودی عوام ہمیں عزت اور محبت دیتے ہیں، ہم یہاں اپنی زندگی بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ ۵؍مرتبہ کے بیلون  ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ وہ النصرفٹبال کلب  کے ساتھ بڑے خطاب  جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کے مطابق سعودی پرو لیگ اب دنیا کی بہترین پانچ لیگز میں شامل ہے۔انہوں نے پُر اعتماد لہجے میں کہاکہ ’’۲۰۳۴ء کا ورلڈ کپ دنیا کی تاریخ کا بہترین ٹورنامنٹ ہوگا۔‘‘ خیال رہے کہ ۲۰۳۴ء کا فیفا ورلڈ کپ  سعودی عرب میں ہونے والا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK