Inquilab Logo

آج ای پی ایل میںلیورپول اورمانچسٹر یونائٹیڈکے درمیان برتری کی جنگ

Updated: January 17, 2021, 2:39 PM IST | Agency | Liverpool

ای پی ایل میں یونائٹیڈ کی ٹیم اینفیلڈ کا دورہ کرے گی۔ ٹاپ پوزیشن پر موجود مانچسٹر کی ٹیم کو ۳؍پوائنٹس کی سبقت حاصل۔زبردست مقابلہ متوقع

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

اتوار کو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لیورپول فٹبال کلب اور مانچسٹر یونائٹیڈ کے درمیان برتری کیلئے مقابلہ ہوگا ۔ اس وقت یونائٹیڈ ای پی ایل کے ٹیبل میں ٹاپ پر ہے اور وہ لیورپول سے ۳؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہے۔ اتوار کو یونائٹیڈ کو لیورپول کے مضبوط قلعہ اینفیلڈ میں مقابلہ کرنا ہے جہاں حریف ٹیم کا جیتنا مشکل ہوتاہے۔ دوسری طرف یونائٹیڈ فٹبال کلب کیلئے دُہری خوشی کا موقع ہے کیونکہ اس کی خاتون ٹیم بھی سپرکپ  میں ۳؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہے۔ اتوار کو خواتین کی مانچسٹر یونائٹیڈ ٹیم کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا۔ ۲۰۱۳ء میں جب یونائٹیڈ نے آخری بار  ای پی ایل خطاب جیتا تھا  تو اس وقت خواتین کی ٹیم اتنی اچھی نہیں تھی۔ لیکن گلیزر فیملی نے یونائٹیڈ کی خاتون ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے ۲۰۱۸ء میں اس میں سرمایہ کاری کی اور اسے جلد ہی اس کا مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملا۔ سابق منیجر الیکس فرگیوسن کی سبکدوشی کے بعد مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم مسلسل جدوجہد کررہی ہے لیکن اس بار اس ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور وہ  دفاعی چمپئن لیورپول کو پیچھے کرکے ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ پچھلے میچ میں یونائٹیڈ نے برنلے فٹبال کلب کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس وقت پال پوگبا نے ۷۰؍ویں منٹ کے بعد گول کیا تھا۔ لیکن اتوارکو یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کے سامنے زبردست چیلنج ہوگا کیونکہ لیورپول معمولی ٹیم نہیںہے اور اس کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑیو ں کی ایک صف ہے جن میں محمد صلاح ، سادیو مانے اور رابرٹوفرمینو کا نام قابل ذکر ہے۔ جب یہ تینوں فارم میں ہوتے ہیں تو کوئی بھی ٹیم گول روک نہیں سکتی۔  دوسری طرف مانچسٹر یونائٹیڈ میں پال پوگبا ایسے مڈ فیلڈر ہیں جو اپنی ٹیم کیلئے اہم رول اداکرسکتے ہیں۔  انہوںنے اس سیزن میں اچھا مظاہر ہ کیا اوروہ اچھا کھیل رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ٹیم کے نئے کھلاڑی  برونو فرنانڈیس نے بھی اپنے کھیل سے سب کو متاثر کیاہے۔ پرتگالی کھلاڑی کو گزشتہ جنوری میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ ٹیم کیلئے گول کررہے ہیں۔  لیورپول کے منیجر یورگین کلوپ نے بھی برونو کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ سبھی ان کے گول کرنےکے طریقے کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور انہوںنے گول کرنے کے ساتھ دیگرکھلاڑیوں کو گول کرنے میں مددکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ اس وقت ایک لیڈر کی طرح کھیل رہے ہیں۔  دوسری طرف یونائٹیڈ کی خاتون ٹیم بھی مشکل مقابلے کیلئے تیار ہے۔ اس ٹیم میں بھی برونو فرنانڈیس کی طرح ایک مضبوط کھلاڑی ہے جس کانام  لی گیلٹن  ہے۔ ان کے رہنے سے ٹیم کا حملہ مضبوط ہوجاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں مقابلے کیلئے تیار ہوں۔ ٹیم کی کوچ کاسی اسٹونی کو معلوم ہے کہ کس کھلاڑی میں کتنی صلاحیت ہے اور وہ اس کے مطابق ہی ٹیم کا انتخاب کرتی ہیں۔ مجھے کوچ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہماری کوچ کیسی اسٹونی ہمارے حوصلے میں مسلسل اضافہ کرتی رہتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK