کرکٹ دو چیزوں سے کھیلا جاتا ہے ایک بلہ یعنی بیٹ اور دوسرا گیند لیکن اب کرکٹرز کو اپنی تاریخ کے ممکنہ بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنٹلمین گیم کہلانے والے کرکٹ میں بلے اور گیند کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 7:06 PM IST | London
کرکٹ دو چیزوں سے کھیلا جاتا ہے ایک بلہ یعنی بیٹ اور دوسرا گیند لیکن اب کرکٹرز کو اپنی تاریخ کے ممکنہ بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنٹلمین گیم کہلانے والے کرکٹ میں بلے اور گیند کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
کرکٹ دو چیزوں سے کھیلا جاتا ہے ایک بلہ یعنی بیٹ اور دوسرا گیند لیکن اب کرکٹرز کو اپنی تاریخ کے ممکنہ بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنٹلمین گیم کہلانے والے کرکٹ میں بلے اور گیند کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اور اس میں سے ایک کے بغیر بھی یہ کھیل ممکن نہیں۔ کرکٹرز بڑے بڑے ریکارڈ اسی گیند اور بلے کی مدد سے بناتے ہیں۔
تاہم جیسے جیسے کرکٹ میں پیسہ آتا گیا کرکٹ بھی زیادہ ہونے لگی اور زیادہ کرکٹ کے باعث بلوں کا استعمال بھی زیادہ ہو رہا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ جس خاص لکڑی سے کرکٹ کے بلے بنائے جاتے ہیں، وہ کم پڑ گئی ہے۔کرکٹ میں پاور ہٹنگ فروغ پانے سے بلے زیادہ ٹوٹ رہے ہیں اور ان کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ یہ مانگ اتنی بڑھ چکی ہے کہ انگلش ولو کم پڑ گئی ہے اور زیادہ تر بلے اس سے ہی بنائے جاتے ہیں۔
انگلش ولو کا درخت بارہ سے پندرہ سال میں مضبوط لکڑی دیتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ میں بلے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دوم درجہ کا بلا ایک ہزار پاؤنڈ کا ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کے قوانین بنانے والی ایم سی سی نے اس ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ آنے والے اس بحران سے نمٹنے کے لیے گزشتہ سال بیٹ ایمرجنسی کانفرنس ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:بیٹے جنید کی فلم’’ایک دن‘‘ دیکھ کر عامر خان رو پڑے، سائی پلّوی کی تعریف بھی کی
اس کانفرنس میں تجویز آئی کہ بیٹ کے لیے بمبو یعنی بانس اور فائبر استعمال کیا جائے۔ لیمی نیٹیڈبیٹس یعنی دو الگ قسم کی لکڑی سے بنے بیٹس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔تاہم ایم سی سی کے قاعدے کے مطابق بلا صرف لکڑی سے بنا ہونا چاہے۔ اس صورتحال میں سال بھر لیگز اور انٹرنیشنل ایونٹ کی صورت میں ہونے والی کثیر کرکٹ میں بلے کی دستیابی مسئلہ بن سکتی ہے۔