• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک کے بعد کیرالا کا بھی پیٹرول کی جانچ کرانے کا فیصلہ

Updated: November 09, 2026, 11:00 AM IST | Agency | Thiruvananthapuram

مقررہ حد سے کہیں زیادہ اتھنال ملانے کی رپورٹس کے بعد ریاستی وزیر انوپ جیکب نے جانچ کے احکام جاری کئے۔

Questions are being raised about E20 fuel. Image: INN
ای ۲۰؍ ایندھن پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ترواننت پورم میں ان دنوں پیٹرول کے معیار اور اس میں اتھنال کی ملاوٹ معاملہ پر سرگرمیاں اچانک تیز ہوگئی ہیں۔  کرناٹک میں مقررہ حد سےکہیں زیادہ اتھنال ملاوٹ کا معاملہ سامنے آنے کےبعد کیرالا کے وزیر برائے شہری رسد انوپ جیکب نے ریاست کے۴؍اہم اضلاع میں واقع پٹرول پمپوں کی اچانک جانچ کے سخت احکامات جاری کردئیے ہیں۔ کیرالا حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ ابھی تک ریاست میں پٹرول کے اندر مقررہ حد سے زیادہ اتھنال ملائے جانے کا کوئی ٹھوس معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن دوسری ریاست میں جاری تنازع کو دیکھتے ہوئے کوئی لاپروائی نہیں برتی جائے گی۔ احتیاطی قدم کے طور پر ترواننت پورم، ایرناکولم، کوژیکوڈ اور کنور اضلاع کے مختلف پٹرول پمپوں سے پٹرول کے نمونے جمع کیے جائیں گے اور ان نمونوں کو جانچ کے لیے تجربہ گاہوں میں بھیجا جائے گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عام لوگوں کو فراہم کیے جانے والے پٹرول کا معیار مقررہ پیمانوں کے مطابق ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایس آئی آر کیخلاف اب ملک گیر تحریک ہوگی، گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں: دِپکے

اس پوری انتظامی کارروائی کے لیے۲۰۱۴ء کے ایک پرانے سرکاری نوٹیفکیشن کا سہارا لیا جا رہا ہے، جو سینٹرل موٹر اسپرٹ اینڈ ہائی اسپیڈ ڈیزل آرڈر  کے تحت جاری کیا گیا تھا۔ اس قانونی انتظام کے تحت شہری رسد اور صارفین کے امور کے کمشنر سے لے کر تعلقہ سپلائی افسر تک تمام متعلقہ افسران کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی پٹرول پمپ کا اچانک معائنہ کرسکتے ہیں۔ ریاستی وزیر انوپ جیکب نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر جانچ کے دوران کسی بھی سطح پر ملاوٹ یا قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو قصورواروں کے خلاف کسی رعایت کے بغیر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ یہ پورا تنازع اس وقت شروع ہوا جب کرناٹک حکومت کے وزیر برائے  شہری رسد  رضوان ارشد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنسنی خیز دعویٰ کیا کہ ریاست میں پٹرول کے اندر اتھنال کی مقدار مقررہ ۲۰؍ فیصد کی حد سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK