Inquilab Logo

ایم پی نے رنجی ٹرافی کی تاریخ کا پہلا خطاب جیتا

Updated: June 27, 2022, 1:57 PM IST | Agency | Bengaluru

رنجی ٹرافی کے فائنل میں مدھیہ پردیش نے ممبئی کو ۶؍وکٹ سے شکست دی۔ ایم پی کیلئے رجت اور شبھم نے اچھی بلے بازی کی

The MP won the first title in the history of Ranjit Trophy.Picture:INN
ایم پی نے رنجی ٹرافی کی تاریخ کا پہلا خطاب جیتا ۔ تصویر: آئی این این

یجنسی):برطانوی  حکومت  کے دور کے دوران۱۹۳۴ء میں شروع ہونےوالی رنجی ٹرافی  میں مدھیہ  پردیش  کا قیام۵۱۔۱۹۵۰ء اجلاس میں  ہوا تھا اور ایم پی نے اتوار کو ۲۲۔۲۰۲۱ء اجلاس  کے فائنل میں ممبئی کو ۶؍ وکٹ سے ہراکر۷۱؍ سال بعد اپنا  پہلا رنجی خطاب جیت لیا۔ مدھیہ پردیش نے بنگلور  کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم  میں ہمانشو  منتری (۳۷؍رن) اور شبھم شرما (۳۰؍رن)کی بدولت۱۰۸؍رن کے ہدف  کو حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔آئی پی ایل میں رائل  چیلنجرزبنگلور کیلئے کھیلنے  والے رجت پاٹیدار نے پاٹیدارنے بھی ’آر سی بی ،آر سی بی‘ کے نعروں کے درمیان بیش قیمت۳۰؍ رن جوڑے۔ پاٹیدار نے ہی آخری رن بناتے ہوئے مدھیہ پردیش کو اس کا پہلا رنجی خطاب جتایا۔ ممبئی نے ۵؍ویں دن۲؍وکٹ پر ۱۱۳؍ رن سے شروع کرتے ہوئے تیز رن بنائے۔ ارمان جعفر (۴۰؍گیندوں پر۳۷؍رن) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر موجود سوید پرکار اور سرفراز خان  فارم میں نظر آرہے تھے، لیکن کمار کارتیکیا نے پرکار کو آؤٹ کرکے مدھیہ پردیش کیلئے دروازے کھول دئیے۔ پرکار نے۵۸؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۱؍ رن بنائے۔ ممبئی کے شمس ملانی (۱۷؍رن) اور تشار دیشپانڈے (۷؍رن) بھی رن آؤٹ ہوئے جس سے مدھیہ پردیش کا کام آسان ہو گیا۔۲۳۲؍ رن پر ۶؍ وکٹ گنوانے کے بعد ممبئی کی آخری امید سرفرازخان تھے لیکن وہ بھی ۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۵؍ رن ہی بنا سکے۔ ممبئی نے اپنے آخری ۷؍ وکٹ ۷۷؍ رن کے اندر گنوا دیئے اور ٹیم۲۶۹؍ رن پر سمٹ گئی۔ پہلی اننگز میں۱۶۲؍ رن کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایم پی کو۱۰۸؍ رن کا ہدف ملا تھا، جو اس نے ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر یش دوبے صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ میچ دلچسپ ہو سکتا ہے لیکن ہمانشو اور شبھم نے دباؤ میں صبر کا مظاہرہ کیا اور۵۲؍ رن کی شراکت قائم کی۔ ہمانشو کے۵۴؍ رن پر آؤٹ ہونے تک ایم پی کی ٹیم آدھے راستے پر تھی۔ چوتھے نمبر پر آنے والے پارتھا ساہنی صرف ۵؍ رن بنا سکے لیکن شبھم نے ٹیم پر دباؤ نہیں بننے دیا اور پاٹیدار کے ساتھ۴۵؍ رن کی شراکت کرکے اپنی ٹیم کی پہلی رنجی ٹرافی کو یقینی بنایا۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے شبھم نے دوسری اننگز میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے۳۰؍ رن بنائے۔۱۰۱؍ رن کے اسکور پر شبھم بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاٹیدار نے ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK