• Thu, 04 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعید مرزا کی تین کلاسک فلمیں آئی ایف ایف کے میں دکھائی جائیں گی

Updated: December 04, 2025, 1:56 PM IST | Mumbai

مشہور فلمساز سعید مرزا کی تین فلمیں آنے والے ۳۰؍ویں انٹرنیشنل کیرالا فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف کے) میں دکھائی جائیں گی۔ یہ اسکریننگ ریٹرواسپیکٹو سیکشن میں ہوگی۔

Saeed Mirza.Photo:INN
سعید مرزا۔ تصویر:آئی این این

 مشہور فلمساز سعید مرزا کی تین فلمیں آنے والے ۳۰؍ویں انٹرنیشنل کیرالا فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف کے) میں دکھائی جائیں گی۔ یہ اسکریننگ ریٹرواسپیکٹو سیکشن میں ہوگی۔ منتخب فلموں میں دو قومی فلم ایوارڈ جیتنے والی فلم نسیم (۱۹۹۶ء)  شامل ہے۔ اس کے علاوہ بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ جیتنے والی سلیم لنگڑے پہ مت رو اور اروند دیسائی کی عجیب داستان بھی شامل ہے۔ 
 فلم نسیم ممبئی میں بابری مسجد کی شہادت سے پہلے ۶؍ ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کو پیش کرتی ہے۔ سلیم لنگڑے پہ مت رو، سلیم پاٹھا کی کہانی ہے اور شہری ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیاز کا گہرا جائزہ لیتی ہے۔ اروند دیسائی کی عجیب داستان ایک امیر تاجر کی غیر مطمئن زندگی پر مرکوز ہے۔ 
 سعید اختر مرزا۱۹۷۶ء میں فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے فارغ التحصیل ہیں۔ اس وقت وہ کے آر نارائنن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویژول سائنس اینڈ آرٹس کے چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔  ریٹرواسپیکٹو سیکشن کو آئی ایف ایف کے۲۰۲۵ء کا ایک اہم مرکز سمجھا جا رہا ہے، جہاں فلمی شائقین کو مرزا کے سنیما کو دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ۳۰؍واں انٹرنیشنل کیرالہ فلم فیسٹیول، کیرالہ اسٹیٹ فلم اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ۱۲؍ سے۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء تک ترواننت پورم میں منعقد ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی شکست، جنوبی افریقہ نے سیریز برابر کردی

اسٹار پلس کے شو شہزادی ہے تُو دل کی کا نیا پرومو ریلیز
اسٹار پلس کے شو شہزادی ہے تُو دل کی کا نیا پرومو ریلیز ہو گیا ہے۔حیدرآباد کے شہر میں دو زندگیاں ایک دوسرے سے ملنے کے لیے بنی تھیں۔ دپیکا اور کارتک دونوں کی پیدائش ایک ہی شہر میں ہوئی، دونوں نے ایک ہی آسمان کے نیچے اپنا بچپن گزارا،۔ لیکن قسمت نے ان کے لیے اس سے کہیں زیادہ خاص منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔ سالوں پہلے ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کچھ بدل دیا۔ دپیکا نے غیر معمولی ہمت دکھاتے ہوئے آگے بڑھ کر کارتک کی جان بچائی۔ کارتک کے لیے وہ ایک ان دیکھی فرشتہ بن گئی۔

یہ بھی پڑھئے:آرین خان ۲۰۲۵ء کی آئی ایم ڈی بی ٹاپ۱۰؍ ڈائریکٹرز کی فہرست میں شامل

اب قسمت نے انہیں دوبارہ روبرو کر دیا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار حالات بدل چکے ہیں۔ کارتک ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں اسے اسی عورت کی حفاظت کرنی ہے… جس نے کبھی اس کی جان بچائی تھی۔
جیسے جیسے ان کی دنیا ایک دوسرے سے جڑتی جاتی ہے، ویسے ویسے جذبات اُبھرتے ہیں، راز کھلتے ہیں، اور ان کے شہر جتنے قدیم رشتے کی آواز جگنے لگتی ہے۔ دیپا کے روپ میں آشی ا پادوکو  ایک ایسی لڑکی دکھائی دیتی ہیں جس میں سادگی بھی ہے، تیزی بھی اور وہ نرمی بھی جو دوسروں کے لیے خود کو قربان کر دیتی ہے۔ کارتک کے کردار میں انکت رائزادہ طاقت، ہمت اور وہ محبت دکھاتے ہیں جو ہر دھڑکن کے ساتھ اور گہری ہوتی جاتی ہے۔ یہ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ قسمت کا بلایا ہوا راستہ ہے جو انہیں اپنے گھر کی طرف لے جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK