Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوریہ کمار یادو کی جگہ نئے ٹی۲۰؍ کپتان کی دوڑ میں تلک ورما، ایشان کشن اور شریس ایّر

Updated: June 04, 2026, 9:02 PM IST | Mumbai

ہندوستانی ٹی۲۰؍ٹیم کی قیادت میں متوقع تبدیلی کے پیش نظر سوریہ کمار یادو کی جگہ نئے کپتان کے انتخاب کے لیے تین نام نمایاں امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

Suryakumar.photo:X
سوریہ کمار۔ تصویر:ایکس

 ہندوستانی ٹی۲۰؍ٹیم کی قیادت میں متوقع تبدیلی کے پیش نظر سوریہ کمار یادو کی جگہ نئے کپتان کے انتخاب کے لیے تین نام نمایاں امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تلک ورما، ایشان کشن اور شریس ایّر کو سلیکٹرز کی شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ڈان ۳‘‘ تنازع: FWICE کا کنگنا اور رام گوپال ورما پر جوابی وار

اطلاعات کے مطابق سلیکشن کمیٹی سنیچر ۶؍ جون کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں قیادت کی تبدیلی پر باضابطہ مہر لگا سکتی ہے۔ میڈیا میں زیرِ بحث رہنے والے سنجو سیمسن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے حتمی انتخاب کے امکانات کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلیکٹرز ابھی کسی ایک امیدوار پر متفق نہیں ہوئے، تاہم فیصلہ صرف ۲۰۲۸ء لاس اینجلس اولمپکس کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ اس کے چند ماہ بعد ہونے والے اگلے ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے تناظر میں بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے نیدرلینڈز کو ۲۴؍ رن سے شکست دے دی


اس بات کا امکان موجود ہے کہ نوجوان امیدواروں میں سے کسی ایک کو قیادت سونپی جائے۔ ۲۳؍ سالہ تلک ورما اور ۲۷؍ سالہ ایشان کشن مستقبل کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم ۳۱؍ سالہ شریس ایّر بھی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، خاص طور پر۲۰۲۵ء میں پنجاب کنگز کی قیادت کرتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی کے باعث۔اگرچہ پنجاب کنگز رواں سیزن میں زبردست آغاز کے باوجود پلے آف مرحلے تک رسائی  نہ کر سکی، لیکن ایّر کی قائدانہ صلاحیتوں پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا رہا۔البتہ ان کے خلاف ایک بڑی بات یہ ہے کہ وہ اس وقت ہندوستان کی ٹی۲۰؍ بین الاقوامی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ شریس ایّر نے دسمبر ۲۰۲۳ء کے بعد کوئی ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا۔ اس عرصے میں ہندوستان ۶۳؍ ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچ کھیل چکا ہے، دو ٹی۲۰؍ عالمی کپ جیت چکا ہے اور متعدد کامیابیاں اپنے نام کر چکا ہے۔اسی وجہ سے سلیکٹرز کو تجربے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK