Inquilab Logo

آج انگلش پریمیر لیگ کے چمپئن کا فیصلہ یقینی ، سٹی اور لیورپول دوڑ میں

Updated: May 22, 2022, 10:19 AM IST | London

ای پی ایل کا آج آخری میچ راؤنڈ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایسٹن ولا سے مقابلہ کرے گی۔ لیورپول کی والوو سےٹکر۔ مانچسٹر سٹی اور لیورپول کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق

Mohamed Salah of Liverpool
لیورپول کے محمد صلاح

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں اتوار کو آخری میچ راؤنڈ ہے اور آج ہی اس کے فاتح کا فیصلہ یقینی ہے۔ چمپئن شپ کی دوڑ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور لیورپول فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ آرائی ہے۔ دونوں کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ اتوار کو دونوں فٹبال کلب اپنی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے۔
  لیورپول فٹبال کلب اس وقت پوائنٹ ٹیبل پر دوسرے نمبرپرہے اور اس کے ۳۷؍ میچوں میں ۸۹؍ پوائنٹس ہیں۔ دوسری طرف مانچسٹر سٹی کے اتنے ہی میچوں میں ۹۰؍ پوائنٹس ہیں۔ اگر اتوار کو مانچسٹر سٹی کی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے ۹۳؍ پوائنٹس ہو جائیں گے ۔ لیورپول کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کے ۹۲؍ پوائنٹس ہوجائیں گے، ایسی صورت میں مانچسٹر سٹی ایک پوائنٹ سے فاتح ہوگا۔ اگر مانچسٹر سٹی کی ٹیم ہار جاتی ہے اور لیورپول کی ٹیم جیت جاتی ہے تو لیورپول فاتح ہوگا کیونکہ لیورپول کے ۹۲؍اور سٹی کے ۹۰؍ پوائنٹس ہوں گے۔ اگر صورت اس کے برعکس رہی تو پھر سٹی کی جیت یقینی ہے۔ اگر دونوں فٹبال کلبوں کے میچ ڈرا ہوتے ہیں تو دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور ایسی صورت میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب ای پی ایل کا فاتح ہوگا کیونکہ اس کے ۹۱؍ اور لیورپول کے ۹۰؍پوائنٹس ہوجائیں گے۔ اس لئے ای پی ایل میں چمپئن کی صورت حال بہت دلچسپ ہے۔ 
 اتوار کو مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کا مقابلہ اتحاد اسٹیڈیم میں ایسٹن ولا سے ہوگا اور سٹی کی ٹیم اس میچ کو جیتنے کیلئے اپنا پوری طاقت لگا دے گی۔ سٹی نے تاخیر سے فارم حاصل کیا تھا اور اس نے سبھی ٹورنامنٹ کے گزشتہ ۵؍ میچوں میں سے ۳؍میں کامیابی حاصل کی ہے۔ منیجر پیپ گارڈیالاکی ٹیم اس وقت ٹاپ پر ہے تاہم لیورپول اور اس کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کافرق ہے اور پیپ گارڈیالا ا س سیزن میں ٹیم کیلئے ایک خطاب ضرور جیتنا چاہیں گے۔ سٹی کا گزشتہ مقابلہ ویسٹ ہیم یونائٹیڈ سے ڈرا ہوگیا تھا۔ دوسری طرف ایسٹن ولا پوائنٹ ٹیبل پر ۱۴؍ویں نمبرپرہے۔ ایسٹن ولا کے کوچ اسٹیون جیرارڈ ہیں اور اپنے سابقہ کلب لیورپول کو خطاب دلوانے کیلئے مدد کریں گے۔ ایسٹن ولا کی ٹیم بھی میچ جیتنے کیلئے پوری کوشش کرے گی۔ ایسٹن ولا کے خلاف مانچسٹر سٹی کا ریکارڈ اچھا ہے ۔
 اتوار کو ہی خطاب کے مضبوط دعویدار لیورپول فٹبال کلب کا مقابلہ والورہیمپٹن وانڈیررس کے درمیان ہوگا اور لیورپول کی ٹیم اپنے گھریلو میدان اینفیلڈ پر پورے ۳؍ پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے میدان پر اترے گی۔ ای پی ایل میں سبھی مقابلے ایک ہی وقت میں شروع ہوں گے اس لئے خطاب کی دوڑ دلچسپ ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ مقابلے منیجر یورگین کلوپ کی ٹیم نے قریبی مقابلے ساؤتھمپٹن فٹبال کلب کو شکست دی تھی اور اپنے خطاب کی امید کوزندہ رکھا تھا۔ 
 دوسری طرف والووفٹبال کلب یورپ کے کسی بھی مقابلے کیلئے کوالیفائی نہیں ہوگا لیکن وہ لیورپول کی خطاب کی امیدوں کو دھچکا لگا سکتاہے۔ گزشتہ ۶؍ میچ میں والوو کو کامیابی نہیں ملی ہے اور وہ اہم مقابلے میں لیورپول کو شکست دے گا۔ اب تک ان دونوں میں ۱۰۹؍میچ ہوئے ہیں اور لیورپول نے ۵۶؍میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ۳۶؍ میچ میں سرخ ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK