Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج پی ایس جی اور انٹر میلان میں فائنل

Updated: May 31, 2025, 1:53 PM IST | Agency | Munich

یوئیفا چمپئن لیگ کے فائنل میں پیرس اور میلان کے فٹبال کلب مد مقابل۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ کے فائنل میں سنیچر کی دیر رات پیر س سینٹ جرمین فٹبال کلب (پی ایس جی ) اور انٹر میلان فٹبال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ دونوں کلب ایک دوسرے کو شکست دے کر خطاب جیتنے کیلئے پوری طاقت لگادیں گے۔ اس میچ میں پی ایس جی کا پلڑا بھاری رہنے کی امید ہے کیونکہ اس نے لیگ وَن کا خطاب جیتاہے۔ 
  خیال رہے کہ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں۱۔۲؍ گول سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ٹائٹل سے ایک قدم دور پی ایس جی نے آرسنل کو ہرا کر دوسری بار فائنل میں رسائی کی تھی، پہلے ٹائٹل کے لئے اسے انٹر میلان کا سامنا کرنا ہوگا۔  پی ایس جی کی ٹیم ۲۰۲۰ء میں پہلی بار فائنل میں پہنچی جب بائرن میونخ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔  انٹر میلان کی ٹیم ۶؍ بار فائنل میں پہنچی ہے، اس لئے ان دونوں میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ ان دونوں کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK