Inquilab Logo

سرفراز خان کو خریدنے کیلئے آئی پی ایل کی دو فاتح ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ

Updated: February 22, 2024, 11:16 AM IST | New Delhi

چنئی سپر کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز دونوں ہی سرفراز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنےکیلئے کوشاں ،سرفراز کسی ٹیم کا حصہ اسی وقت بن سکتے ہیںجب اس ٹیم کاکوئی کھلاڑی اپنا نام واپس لے یا کسی وجہ سے باہر ہو

Sarfaraz Khan
سرفرازخان

سرفراز خان نے انگلینڈ کے خلاف اپنے دھماکہ خیز انداز سے سب کا دل جیت لیا۔ انہوں نے صرف ایک میچ سے کروڑوں شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس کارکردگی کو دیکھ کر آئی پی ایل کی ٹیمیں بھی سرفراز پردائولگانے کے لیے آگے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ آئی پی ایل کی دونوں فاتح ٹیمیں سرفراز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہیں۔ہندوستان کے دھماکہ خیز بلے باز سرفراز خان نے ٹسٹ کرکٹ کے پہلے میچ ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سرفراز کافی عرصے سے ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ آخر کار کپتان روہت شرما نے راجکوٹ ٹیسٹ میں کھلاڑی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سرفراز کو راجکوٹ ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا، اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سرفراز نے اپنے بلے سے شاندار مثال پیش کی۔ سرفراز نے اس میچ کی پہلی اننگ میں۶۲؍ رن کی اننگ کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد میچ کی دوسری اننگ میں بھی سرفراز نے۶۸؍رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان دونوں اننگ کو دیکھ کر سرفراز آئی پی ایل فرنچائزز کی نظروں میں آگئے ہیں۔ کھلاڑی کی کارکردگی کو دیکھ کر آئی پی ایل کی دو ٹیمیں اسے خریدنے کے لیے مدمقابل ہیں۔سرفراز خان کو خریدنے کے لیے آئی پی ایل کی دو فاتح ٹیموں کے درمیان دوڑ لگی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز دونوں ہی سرفراز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ کیا آئی پی ایل۲۰۲۴ء کے حوالے سے نیلامی ہوئی ہے؟ کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی ہے، جس میں سرفراز فروخت نہ ہونے کے برابر رہے۔
 واضح رہے کہ سرفراز خان آئی پی ایل۲۰۲۴ء کے لیے کسی بھی ٹیم کا حصہ تب ہی بن سکتے ہیں جب اس ٹیم کا کوئی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے، یا وہ کسی اور وجہ سے ٹیم سے باہر ہو۔ ایسے میں اس کھلاڑی کی جگہ سرفراز خان کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایسے میں عین ممکن ہے کہ سرفراز خان کی کسی بھی ٹیم میں شمولیت کی خبر جلد سامنے آ جائے۔ قابل ذکرہے کہ سرفراز خان کا آئی پی ایل کرئیر اب تک اچھا نہیں رہا۔ اسی وجہ سے آئی پی ایل ۲۰۲۴ءمیں کھلاڑی کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا لیکن اب جب کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف باؤنڈری لگائی تو ٹیم ایک بار پھر سرفراز کو بلانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK