Inquilab Logo

ترک خواتین کپ: ہندوستان کی ہانگ کانگ پر فتح

Updated: February 26, 2024, 1:21 PM IST | Agency | Alanya (Turkey)

ہندوستان کی سینئر خواتین کی قومی ٹیم نے سنیچر کو ترک خواتین کپ میں ہانگ کانگ کو۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر جنوبی ایشیائی سرکٹ سے باہر اپنا پہلا بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے کی طرف قدم بڑھایا۔ 

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہندوستان کی سینئر خواتین کی قومی ٹیم نے سنیچر کو ترک خواتین کپ میں ہانگ کانگ کو۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر جنوبی ایشیائی سرکٹ سے باہر اپنا پہلا بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے کی طرف قدم بڑھایا۔ 
 ہندوستان اس سے قبل ۵؍ بار سیف کپ اور ۳؍ بار سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیت چکا ہے، لیکن کبھی بھی ایک اور بین الاقوامی چمپئن شپ حاصل نہیں کر سکا، وہ بھی جب دو یورپی ٹیمیں ان کی حریف تھیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے ایسٹونیا کو۳۔ ۴؍گول سے شکست دے دی تھی۔ 
 گولڈ سٹی کمپلیکس میں ہندوستان کے لئے ۳؍ پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے انجو تمانگ اور سومیا گگولوتھ نے۲۔ ۲؍ گول کئے۔ بلیو ٹائیگریس کے اب ان کے۲؍ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ۲۷؍ فروری ۲۰۲۴ءکو اپنے آخری راؤنڈ رابن مقابلے میں کوسوو کا سامنا کریں گی جس کو عملی طور پر فائنل کہا جا سکتا ہے۔ کوسوو نے بھی ۲؍ میچوں سے ۶؍ پوائنٹس جمع کر لئے ہیں اور شائقین کو فاتح کا فیصلہ کرنے کیلئے ہندوستان اورکوسوو میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ 
 ہندوستان گروپ ٹیبل میں کوسوو کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو بہتر گول فرق کی بنیاد پر آگے ہے۔ ہندوستان نے کھیل کی اچھی شروعات کی اور ہانگ کانگ کے دفاع پر ابتدائی برتری حاصل کی۔ اندومتی کتھیرسن، انجو تمانگ اور پیاری زاکسا نے پہلے ۵؍ منٹ کے اندر ہی مخالف گول پر ایک ایک گول کیا۔ ہاف ٹائم سے صرف ایک منٹ قبل منیشا کے پاس ہندوستان کی برتری کو دُگنا کرنے کا بہترین موقع تھا، لیکن وہ بائیں پیر کی کوشش سے محروم رہیں۔ دوسرے ہاف میں ہندوستان نے تیزی سے واپسی کی اور ہانگ کانگ پر زبردست دباؤ ڈالا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK