Inquilab Logo

آسٹریلیا اورانگلینڈ کے۲۱؍ کھلاڑی سیدھےیواے ای پہنچیں گے، قرنطینہ میں رہنا ہوگا

Updated: September 16, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Dubai

انگلینڈ میں محدود اوورز کی دو طرفہ سیریز کھیل رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کل۲۱؍ کھلاڑی آئی پی ایل کے۱۳؍ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کیلئے براہ راست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچیں گے۔تاہم ان کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد قرنطین سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا ۔

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 انگلینڈ میں محدود اوورز کی دو طرفہ سیریز کھیل رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کل۲۱؍ کھلاڑی آئی پی ایل کے۱۳؍ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کیلئے براہ راست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچیں گے۔تاہم ان کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد قرنطین سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا ۔اگر ان کھلاڑیوں کو قرنطین سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا تو ۷؍ آئی پی ایل ٹیمیں متاثر ہوں گی۔ صرف دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز پر کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ آسٹریلیا سیریز میں نہیں کھیل رہا ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز۲۔۱؍ سےجیت لی ہے جبکہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز۱۔۱؍ سے برابر ہے اور اس سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑی سیریز کے اختتام کے بعد۱۷؍ ستمبر کو آئی پی ایل کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ کچھ فرنچائزحکام بشمول رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے صدر سنجیو چوڑی والا کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس سیریز میں بغیر تماشائی کے بائیوسکیور ماحول میں کھیل رہے ہیں اور چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے براہ راست متحدہ عرب امارات بھیجے جائیں گے۔اس لئے قرنطین قواعد میں چھوٹ دی جاسکتی ہے۔لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ آئی پی ایل کے لئے پروگرام میں ان پروٹوکول اور دیگر صحت سے متعلق اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے لہٰذا انگلینڈ سے متحدہ عرب امارات آنے والے تمام کھلاڑیوں کو ۶؍دن تک قرنطین میں رہنا پڑیگا۔ آئی پی ایل کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق ان  کھلاڑیوں کے پہلے ، تیسرے اور چھٹے دن کووِڈ ۱۹؍ٹیسٹ ہوگا اور تینوں ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی یہ کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK