Inquilab Logo

انڈر۱۹؍ورلڈ کپ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو ۲۳۴؍رن کا ہدف دیا

Updated: January 28, 2020, 7:44 PM IST | Potchefstroom

منگل کو انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں یشسوی جیسوال اور اتھرو انکولیکر کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے جدوجہد کرتے ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ۵۰؍اوور میں ۹؍وکٹ کے نقصان پر ۲۳۳؍رن بنائے۔ منگل کو آسٹریلیا کی انڈر ۱۹؍ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجوکہ صحیح ثابت ہوا۔ ۳۵؍رن کے اسکور پر ڈی سکسینہ ۱۴؍رن بناکرآؤٹ ہوئے۔

ٹیم انڈیا کے کھلاڑی۔ تصویر: آئی سی سی ٹویٹر
ٹیم انڈیا کے کھلاڑی۔ تصویر: آئی سی سی ٹویٹر

 پوٹ چیفسٹروم:منگل کو انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں یشسوی جیسوال اور اتھرو انکولیکر کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے جدوجہد کرتے ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ۵۰؍اوور میں ۹؍وکٹ کے نقصان پر ۲۳۳؍رن بنائے۔ 
 منگل کو آسٹریلیا کی انڈر ۱۹؍ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجوکہ صحیح ثابت ہوا۔ ۳۵؍رن کے اسکور پر ڈی سکسینہ ۱۴؍رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تلک ورما بھی ۲؍بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان پریم گرگ کا بلہ بھی ناکام رہا اور وہ ۵؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دھرو جریل نے تھوڑی مزاحمت کی اور ۱۵؍رن بنائے۔ ایس اے ویر نے ۲۵؍رن کا تعاون دیا۔یشسوی جیسوال نے آؤٹ ہونے سے پہلے ۸۲؍گیندوں پر ۶؍چوکے اور ۲؍ چھکوں کی مددسے۶۲؍رن بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انکولیکر نے ٹیم انڈیا کی اننگز کو سنبھالا اور ناٹ آؤٹ ۵۵؍رن بنائے۔ روی بشنوئی نے ۳۰؍رن، ایس ایس مشرا نے ۴؍رن، کارتک تیاگی نے ۴ ؍رن کا تعاون دیا۔ آکاش سنگھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے سی کیلی اور ٹی مرفی نے ۲۔۲؍وکٹ لئے۔ ایم ویلینس، سی سولی اور ٹی سنگھا کو ایک ایک وکٹ ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK