Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوبر کپ ۲۰۲۶ء: ہندوستانی خواتین ٹیم کا سفر ختم

Updated: April 28, 2026, 4:04 PM IST | New Delhi

ہندوستانی خواتین بیڈمنٹن ٹیم کا اوبر کپ ۲۰۲۶ء میں سفر گروپ اسٹیج پر ہی تمام ہو گیا۔ گروپ اے کے اپنے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں ہندوستان کو طاقتور حریف چین کے ہاتھوں۰۔۵؍گول سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہندوستانی ٹیم کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

Women Shuttlers.Photo:X
خواتین بیڈمنٹن کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

ہندوستانی خواتین بیڈمنٹن ٹیم کا اوبر کپ ۲۰۲۶ء میں سفر گروپ اسٹیج پر ہی تمام ہو گیا۔ گروپ اے کے اپنے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں ہندوستان کو طاقتور حریف چین کے ہاتھوں۰۔۵؍گول سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہندوستانی ٹیم کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔دنیا کی ۱۲؍ویں نمبر کی کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن پی وی سندھو نے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی وانگ ژیی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سندھو ایک موقع پر فیصلہ کن گیم میں  ۱۲۔۱۸؍ کی مستحکم برتری پر تھیں، لیکن چینی کھلاڑی نے لگاتار ۷؍ پوائنٹس حاصل کر کے پانسہ پلٹ دیا اور۱۶۔۲۱، ۱۹۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍سے میچ جیت کر  ہندوستان کی امیدوں کو پہلا دھچکا پہنچایا۔
سنگلز مقابلوں میں ہندوستان کی دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھرپور مزاحمت کی۔ دنیا کی ۳۸؍ویں نمبر کی کھلاڑی ایشارانی بروا نے سابق اولمپک چمپئن چین یوفی کو پہلے گیم میں ۲۰۔۲۲؍ تک کھینچا، مگر تجربے کی بنیاد پر چینی کھلاڑی۱۳۔۲۱؍ سے فتح یاب رہیں۔ دیویکا سہاگ نے بھی ژو وینجنگ کے خلاف ایک گیم جیتا، مگر آخر میں۲۱۔۱۹، ۱۷۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے مات کھا گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:نمرت کور اہلووالیہ کا نیا فرنچ لُک موضوع بحث


ڈبلز مقابلوں میں بھی تنیشا کراسٹو اور کوی پریا کی جوڑی نے پہلا گیم جیت کر سنسنی پھیلائی، لیکن وہ بھی تین گیمز کے طویل مقابلے کے بعد ہمت ہار گئیں۔ ہندوستان یوکرین کے خلاف اپنی جیت کے باوجود ڈنمارک سے  ۲۔۳؍ کی قریبی شکست کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ میں تھا۔ چین اور میزبان ڈنمارک نے گروپ سے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ ہندوستان تیسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھئے:بینک عملے کے اصرار پر بھائی نے بہن کی لاش بینک لے جا کر سب کو حیران کر دیا

خواتین کے برعکس ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے تھامس کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کینیڈا اور آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ اب بدھ کے روز ہندوستان اور چین کے درمیان گروپ ونر بننے کے لیے بڑا مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK