Inquilab Logo Happiest Places to Work

’آپریشن ٹائیگر‘ کا خطرہ مگر اُدھو سینا متحد

Updated: June 15, 2026, 9:04 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ماتوشری میں ہنگامی میٹنگ ، تمام ۹؍ اراکین پارلیمان نے ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کی، شندے سینا میں جانے کے امکان کو خارج کیا۔

In The Picture Below, Mps Sanjay Dina Patil, Arvind Sawant And Others Can Be Seen Carrying Uddhav Thackeray After The Meeting..Photo:INN
زیر نظر تصویر میں میٹنگ کے بعد رکن پارلیمان سنجے دینا پاٹل ، اروند ساونت اور دیگر کو اُدھو اٹھاکرے کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر:آئی این این
ایسے وقت میں جبکہ ٹی ایم سی میں ٹوٹ پھوٹ اپنے عروج پر ہے اور کہا جارہاہے کہ بی جےپی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں حکمراں محاذ کے اراکین کی تعداد بڑھانے کیلئے جارحانہ حکمت عملی پر کام کررہی ہے،شیوسینا (اُدھو) کےاراکین پارلیمان  کے بھی پالا بدلنے کی قیاس آرائیوں نے اتوار کو ممبئی کی سیاست میں  ہلچل مچادی تاہم اُدھو ٹھاکرے خیمہ نے لوک سبھا کے اپنے تمام  ۹؍ اراکین کی ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی متحد ہے۔ 
۴؍ ایم پی میٹنگ میں پہنچے، ۵؍ کی آن لائن شرکت
دوپہر بارہ بجے باندرہ ایسٹ  میں  اُدھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ’’ماتو شری‘‘ پر طلب کی گئی میٹنگ  کے  بعد پارٹی  کے راجیہ سبھا  کے واحد رکن  اور ترجمان  سنجے راوت نے  بتایا کہ تماماراکین ِ پارلیمان  پوری طاقت کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار اراکین  نے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کیجبکہ چار دیگر نے آن لائن حاضری دی اور ایک رکن نے ادھو ٹھاکرے سے فون پر بات کی۔ واضح رہے کہ یہ کئی دنوں سے یہ  افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شیوسینا (اُدھو) کےبعض اراکین پارلیمان’’آپریشن ٹائیگر‘‘ کے تحت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکمراں شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔
میٹنگ میں کون کون پہنچا
سنجے راوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے انل دیسائی، اروند ساونت اور سنجے پاٹل کے علاوہ ناسک کے رکن پارلیمان راجابھاؤ واجے نے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی۔انہوں نے  بقیہ اراکین کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اوم پرکاش راجے نمبالکر (دھاراشیو)، بھاؤ صاحب واکچورے (شرڈی)، ناگیش باپوراؤ پاٹل اشٹیکار (ہنگولی) اور سنجے دیشمکھ (ایوت محل-واشیم) نے ورچوئل طور پر(آن لائن) اجلاس میں شرکت کیجبکہ پربھنی کے رکن پارلیمان سنجے جادھو نے ادھو ٹھاکرے سے فون پر گفتگو کی اور پارٹی کے ساتھ ہونے کا یقین دلایا۔
 
 
افواہوں کا سلسلہ بند کیا جائے: سنجے راؤت
سنجے راوت نے بتایا کہ میٹنگ میں  پارٹی کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ’’تمام اراکین  پارلیمان متحد ہیں اور پوری وفاداری کے ساتھ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ساتھ ہیں۔ اب کم از کم ہمیں امید ہے کہ افواہوں کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔‘‘
 
 
حاضر نہ ہونے والوں  نے کیا عذر دیا 
اجلاس میں شریک ایک رکن پارلیمان نے بتایا کہ نمبالکرکا بیٹا  اسپتال  داخل  ہے اس لئے انہوں نے آن لائن شرکت کی جبکہ واکچورے حیدرآباد میں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے موجود ہیں، جو وہاں زیر علاج ہیں۔ سنجے جادھو، جو پہلے  بھی پارٹی میٹنگوں سے غیر حاضر رہ چکے ہیں نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر شرکت نہیں کی۔سنجے دیشمکھ نے بھی اسی نوعیت کی مجبوری کا حوالہ دیتے ہوئے  میٹنگ  میں  آن لائن شرکت کی  جبکہ ناگیش باپو راؤ پاٹل نے خود کو  قانون ساز کونسل کے انتخاب میں  اپنے بیٹے کی مہم میں مصروف بتایا اور آن لائن  شریک ہوئے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK