• Fri, 25 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے شام کو پانچ ملین ڈالر مالیت کے مسروقہ نوادرات واپس کر دئے

Updated: September 25, 2026, 12:02 PM IST | Washington

امریکہ نے شام کو پانچ ملین ڈالر مالیت کےمسروقہ نوادرات واپس کر دئے،چوری شدہ شامی خزانوں کی واپسی امریکہ اور شام کے ثقافتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکی حکام نے بدھ کی شام کو۳۶؍ مسروقہ  نوادرات واپس کرنے کا اعلان کیا، جن میں ایک پتھر بھی شامل ہے جو داعش کے قدیم شہر پالمیرا کو تباہ کرنے کے دوران اسمگل کیا گیا تھا۔حکام نے یہ اشیاء، جن کی مجموعی مالیت پانچ ملین ڈالر سے زیادہ ہے، نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور کئی قدیم فن کے جمع کرنے والوں سے ضبط کیں۔مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ نے کہا، ’’واپسی کی تقریبات ایک پرزوریاد دہانی ہے کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ کسی بھی سرحد یا قومیت سے بالاتر ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ترکی: صدر اردگان کے اقوام متحدہ کے خطابات کتابی شکل میں تین زبانوں میں شائع

بعد ازاں ایک پریس ریلیز کے مطابق، پالمیرا کا پتھر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل پالمیرا سے نکالا گیا تھا جب داعش کے اراکین نے۲۰۲۵ء سے۲۰۱۷ء تک اس شہر کا بیشتر حصہ تباہ کر دیاتھا۔ ۴۵۰۳ کلوگرام سے زیادہ وزنی یہ تراشیدہ چونے کے پتھر کا مجسمہ ایک لیٹے ہوئے مرد کو دکھاتا ہے جس کے گرد ایک عورت اور تین بچے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ برسوں میں چوری شدہ نوادرات کئی ممالک کو واپس کیے ہیں، جن میں چین، یونان اور اٹلی شامل ہیں۔واشنگٹن میں شام کے چارج دِیفائر محمدقنعطری نے کہا کہ’’ یہ حوالگی ظاہر کرتی ہے کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مشترکہ عزم ہمارے دو ممالک کے درمیان پائیدار پل تعمیر کر سکتا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’شامی امریکی تعاون کے ذریعے، مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی کوششوں کی بدولت شام کی تاریخ کا ایک حصہ بالآخر وطن واپس آ رہا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: روس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری: ٹرمپ

واضح رہے کہ یہ امریکی  نوادرات جمع کرنے والے مائیکل اسٹین ہارڈٹ سے ضبط کیے گئے تھے، جس نے ۲۰۲۱ءمیں امریکی حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت دنیا بھر سے چوری شدہ تقریباً۱۸۰؍ اشیاء واپس کیں۔ ان اشیاء کی مجموعی مالیت۷۰؍ ملین ڈالر تھی۔مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے کہا کہ میٹ سے ضبط کی گئی۱۳؍ اشیاء ان۴۰۲؍ نوادرات میں شامل ہیں جن کی مالیت۹۸؍ اعشاریہ ۷؍ ملین ڈالر ہے اور جو اس نے۲۰۱۷ء سے اب تک اس ثقافتی ادارے سے لی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK