• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل، ٹیم کا انتظام آئی سی سی سنبھالے گی

Updated: September 24, 2025, 7:07 PM IST | Dubai

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے امریکہ کو معطل کردیا، یو ایس اے کرکٹ کی معطلی کا ورلڈکپ میں شرکت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

American Cricket.Photo:INN
امریکی کرکٹ۔ تصویر:آئی این این

امریکی ٹیم فروری میں ہندوستان اور سری لنکا میں ٹی  ۲۰؍ ورلڈکپ کھیلے گی۔ آئی سی سی بورڈ نے ورچوئل میٹنگ میں یو ایس اے کرکٹ کو معطل کیا۔ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی قیادت اور گورننس میں اصلاحات نہ کرنے پر کی گئی۔  آئی سی سی نے جولائی میں یو ایس اے کرکٹ کو۳؍ ماہ کا وقت دیا تھا، یو ایس اے کرکٹ کو آزاد اور شفاف الیکشن کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:پاکستان نے سری لنکا کو ۵؍وکٹ سے شکست دی

یو ایس اے کرکٹ پر جامع گورننس اصلاحات کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی، یو ایس اے کرکٹ مسلسل جولائی۲۰۲۴ء سے آئی سی سی کے نوٹس پر تھا۔  یو ایس اے کرکٹ چیئرمین نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے براہ راست اطلاع نہیں دی۔  خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ معطلی کا فوری اثر۲۰۲۸ء لاس اینجلس اولمپکس پر نہیں پڑےگا، تاہم امریکہ میں کرکٹ کے نیشنل گورننگ باڈی اسٹیٹس کے حصول کا عمل متاثر ہوگا۔ 
آئی سی سی نے کہاکہ ’’یہ فیصلہ، جو آئی سی سی بورڈ نے اپنی میٹنگ کے دوران کیا، یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے آئی سی سی کے آئین کے تحت آئی سی سی ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی بار بار اور مسلسل خلاف ورزیوں پر مبنی ہے۔‘‘ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ان میں ایک فعال گورننس ڈھانچہ کو نافذ کرنے میں ناکامی، ریاستہائے متحدہ کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے کی سمت میں پیش رفت کا فقدان اور اہم اقدامات شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ہیں جنہوں نے ریاستہائے متحدہ اور دنیا بھر میں کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
 امریکہ  کرکٹ ٹیم نے ۲۰۲۴ء کے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔ یو ایس اے ٹیم نے میگا آئی سی سی ایونٹ میں نمایاں طور پر متاثر کیا، پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ یو ایس اے ٹیم میں ہندوستانی نژاد کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے۳۳؍ سالہ تیز گیند باز سوربھ نیتراولکر نے  ہندوستان کے خلاف میچ میں  وراٹ  کوہلی کو آؤٹ کرکے سب سے زیادہ سرخیاں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK