Inquilab Logo

امریکہ نے اٹلی کو تین صفر سے ہراکر پہلا یونائیٹڈ کپ جیت لیا

Updated: January 09, 2023, 3:04 PM IST | Sydney

میٹیو بیریٹنی پر ٹیلر فرٹزکی جیت کے ساتھ امریکہ نے اتوار کو پہلے یونائیٹڈ کپ کے فائنل میں اٹلی کو تین صفرسے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔

The American team can be seen cheering with the national flag.; Photo: INN
امریکی ٹیم کو قومی پرچم کے ساتھ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔; تصویر:آئی این این

 میٹیو بیریٹنی پر ٹیلر فرٹزکی جیت کے ساتھ امریکہ نے اتوار کو پہلے یونائیٹڈ کپ کے فائنل میں اٹلی کو تین صفرسے شکست دے کر  خطاب جیت لیا۔جب فرٹز کورٹ میں اترے تب امریکہ  دو صفر کی برتری حاصل کرچکا تھا اور اسے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا  خطاب جیتنے کے لئے صرف ایک اور جیت درکار تھی۔ فرٹز نے مکسڈ ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں اٹلی کے بیریٹنی کو ۶۔۷،۶۔۷؍ سے شکست دے کر امریکہ کے لئے خطاب کو یقینی بنایا۔ اس سے قبل، فرٹز کی ساتھی جیسکا پیگولا نے اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن کو ۴۔۶،۲۔۶؍سے شکست دی تھی جبکہ لورینزو موسیٹی نے انجری کے باعث فرانسس ٹیافو کے خلاف مقابلے سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔موسیٹی کو داہنے کندھے کی یہ چوٹ مقابلے کے دوسرے سیٹ میں لگی۔ اس سے قبل ٹیافو نے پہلا سیٹ ۲۔۶؍سے جیتا تھا۔ ٹیافو نے میچ کے بعد کہا’’وہ (لورینزو) بہت اچھا کھیل رہے تھے۔ مجھے لگا کہ میں بہتر سطح پر کھیلا۔ میں دیکھ سکتا تھا کہ وہ اپنے کندھے کوبہت زیادہ اندر کھینچ رہے تھے۔ میں اس طرح سے جیتنا نہیں چاہتا، خاص طورپر اپنی ٹیم اورخود کے لئے۔ مجھے امید ہے کہ لورینزو جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK